Recent content by ظہیراحمدظہیر

  1. ظہیراحمدظہیر

    مشعلِ دل جلا کے لائے ہیں

    یعنی اس سے پہلے کہ احمد بھائی آئیں آپ نے میری تشریح فرمانا شروع کردی ۔۔۔۔ یہ تشریح صراصر شری ہے ۔ ہر شر گمراہی ہے اور ہر گمراہی اندھیرا ہے ۔ چنانچہ اب قارئین کو مطلع میں مشعل اور سندیسہ وغیرہ کی ضرورت اور اہمیت وغیرہ وغیرہ کا اندازہ ہوگیا ہوگا۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    مشعلِ دل جلا کے لائے ہیں

    محولہ بالا کی تشریح آپ خود کریں گے یا میں بلاؤں محمداحمد بھائی کو کہ وہ آکر آپ کے کچھ پرانے حساب چکتائیں ؟!
  3. ظہیراحمدظہیر

    طوفانِ تمنا سے پرے دور کہیں ہیں

    الف نظامی صاحب، اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی ذات تو مالک الملک ہے، وہ تو شہنشاہ ہے، اس کی ذات عالی کو زیب دیتا ہے کہ وہ اپنے لیے ہم کا صیغہ استعمال کرے۔ اللہ تعالیٰ نے چونکہ قرآن انسانوں کی ہدایت کے لیے بھیجا ہے تو اس میں جو مثالیں اور زبان استعمال کی ہے وہ بھی انسانوں کے لحاظ سے استعمال کی ہے۔ جس...
  4. ظہیراحمدظہیر

    مشعلِ دل جلا کے لائے ہیں

    یعنی نہلے پر دہلا۔ یعنی مجھے دہلا دیا آپ نے۔۔۔ ایسا مت کرو یار ۔:) میں تو گھر میں سوکنوں کی لڑائی کی وجہ سے یہاں نہیں آتا ۔۔۔۔ آپ کے ساتھ کیا مسئلہ ہے ؟!
  5. ظہیراحمدظہیر

    اللہ تعالیٰ رحم فرمائے! کوئی امید بر نہیں آتی کوئی صورت نظر نہیں آتی

    اللہ تعالیٰ رحم فرمائے! کوئی امید بر نہیں آتی کوئی صورت نظر نہیں آتی
  6. ظہیراحمدظہیر

    ہم قافیہ الفاظ

    ان میں حرفِ روی "ہ" ہے ۔ ان تمام قوافی کے آخر میں جو ہائے ہوز ہے وہ حرفِ اصلی ہے ، حرفِ زائد نہیں ہے ۔ اگر کوئی لفظ کسی حرفِ زائد پر ختم ہورہا ہو تو اس سے ماقبل کے آخری حرفِ صحیح کو حرفِ روی مانا جاتا ہے ۔ مثلاً اگر مطلع کے قوافی کتابی اورگلابی ہوں تو ان میں حرفِ روی "ب" ہوگا۔...
  7. ظہیراحمدظہیر

    ۔۔۔۔۔چارٹرڈ جہاز میں اپنے ساتھ چار افراد کو مفت لے جانے کی اجازت ہوگی ۔ بیرون ملک سفر کریں گے تو...

    ۔۔۔۔۔چارٹرڈ جہاز میں اپنے ساتھ چار افراد کو مفت لے جانے کی اجازت ہوگی ۔ بیرون ملک سفر کریں گے تو دو افراد کو ساتھ مفت لے جا سکتے ہیں۔یعنی یہ ریٹائرڈ چیئرمین کی مراعات ہیں ۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ ہمارا کیا ہوگا ۔جس طرح سے لوٹا کھسوٹا جارہا ہے اس طرح تو بادشاہوں کے وزیر اور درباری بھی نہیں...
  8. ظہیراحمدظہیر

    ۔۔۔۔۔لیکن جب پاکستان میں اشرافیہ اور مقتدریہ کے اللے تللے دیکھتا ہوں تو بدن میں غصے اور نفرت...

    ۔۔۔۔۔لیکن جب پاکستان میں اشرافیہ اور مقتدریہ کے اللے تللے دیکھتا ہوں تو بدن میں غصے اور نفرت کی ایک لہر سی دوڑ جاتی ہے۔ آج ہی پاکستان سے ایک صاحب نے خبر بھیجی کہ ایک قانون منظور ہوا ہے جس کے تحت سینٹ کے موجودہ چیئرمین کو تو جو مراعات میسر ہیں سو ہیں ، ریٹائرڈ چیئرمین کو بھی تاحیات...
  9. ظہیراحمدظہیر

    نین بھائی، جب اپنے سے کمتر حال والوں کو دیکھتا ہوں تو بخدا اپنی ناشکری پر شرمندگی ہوتی ہے۔ آج...

    نین بھائی، جب اپنے سے کمتر حال والوں کو دیکھتا ہوں تو بخدا اپنی ناشکری پر شرمندگی ہوتی ہے۔ آج غزہ اور دنیا کےکئی علاقوں میں لوگ پانی تک کے لیے ترس رہے ہیں ، امن و امان کی صورتحال بگڑی ہوئی ہے۔ ایسے میں اللہ کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے کہ اس نے ،الحمدللہ، سر پر امن و امان کا سایہ اور...
  10. ظہیراحمدظہیر

    مصرعِ ثانی میں ب کو مکسور کرنے کا شکریہ!:censored:

    مصرعِ ثانی میں ب کو مکسور کرنے کا شکریہ!:censored:
  11. ظہیراحمدظہیر

    مشعلِ دل جلا کے لائے ہیں

    بہت شکریہ ، بہت محبت ، نین بھائی! ویسے جی تو چاہ رہا ہے کہ داد بعد میں قبول کی جائے اور پہلے پوچھا جائے کہ آپ ان دنوں ہیں کہاں ۔ اپنے حدودِ اربعہ سے آگاہی بخشیے ۔ محفل سے اتنی لمبی غیرحاضری ٹھیک نہیں۔ میری مثال دیکھیے۔ میں تو کل سے بلا ناغہ روزانہ اب یہاں آتاہوں ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    مشعلِ دل جلا کے لائے ہیں

    بہت بہت شکریہ ، بہت نوازش، احمد بھائی! اللہ کریم آپ کو شاد و آباد رکھے ، آپ کی داد و تحسین سے خوشی ہوتی ہے ۔ یہی حوصلہ افزائی کچھ نہ کچھ پوسٹ کرنے پر آمادہ کرتی رہتی ہے۔ اللہ کریم آپ کو سلامت رکھے!
  13. ظہیراحمدظہیر

    ہم بنے ڈیجیٹل مارکٹنگ ایکسپرٹ

    اکمل ، اچھی روداد لکھی آپ نے ! اللہ کریم آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائیں اور علم و فضل میں ترقی نصیب فرمائیں ، مقصد پورا فرمائیں! آمین یہ اچھی بھلی نثر کی کھچڑی پر آپ نے آ خر میں جو نظم کا تڑکا لگایا ہے وہ مزیدار لگا اور" وجہِ تڑکا" بھی دلچسپ لگی۔ آپ کا فن نظر میں آگیا ۔ تڑکے کا وزن گڑبڑ...
  14. ظہیراحمدظہیر

    پھر کسی آئنہ چہرے سے شناسائی ہے

    بہت بہت شکریہ ، بڑی نوازش، نظامی صاحب! آپ کی توجہ کے لیے ممنون ہوں ! یہ پرانی غزل کوئی آٹھ سال پہلے یہاں لگائی تھی۔ ان دنوں میں یہاں نیا نیا رکن بنا تھا اور ارادہ تھا کہ اپنا عمر بھر کا کلام ایک دھاگے میں جمع کردوں ۔ لیکن پھر دوستوں کی تجویز اور فرمائش پر ہر غزل الگ الگ لگانی پڑی۔ آٹھ دس...
  15. ظہیراحمدظہیر

    بلوغ المرام جلد اول گفتگو دھاگہ

    ضرور ، کیوں نہیں ۔ میں انہی کتب پر کام کررہا ہوں جو ابھی تک یونیکوڈ میں دستیاب نہیں ہیں ۔ مولوی عبدالحق کی اردو قواعد کی ٹائپنگ تو یہیں اردو محفل پر کئی سال پہلے ہوچکی ہے اور میں اسی کی پروف ریڈنگ اور فارمیٹنگ کررہا ہوں ۔ اس کی ٹائپنگ میں متعدد مسائل ہیں اور کچھ تو سنگین نوعیت کے ہیں...
Top