پنجاب میں نئے صوبے

پاکستان میں ریاستوں کی تشکیل اور کنفیڈریشن پاکستان کے مسائل کا حل ہے


  • Total voters
    34
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
پنجاب کو توڑ کے نئے صوبے بنانے کے بات جو ہم آج سے کئی سال پہلے کرتے تھے اب پنجاب کے عوام کی آواز بن کر پنجاب کے بچے بچے کی زبان پر ہے۔ جلد یا بدیر یہ تو ہونا ہی ہے۔ خود ن لیگ کے فلاسفر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی جو فوج کے پٹائی بھی کھا چکے ہیں کا فرمانا ہے کہ لاہور کو بھی ایک الگ صوبہ بنایا جائے۔
بہرحال یہ تو ہونا ہی ہے۔
میرا ایک اور رائے ہے کہ پنجاب کی ایک ریاست قائم کی جائے جیسے گلگت بلتستان کی ریاست ہے۔ اور وہاں پر پھر کئی صوبے بنائے جاویں۔ اس ریاست کا ایک منتخب وزیر اعظم بھی ہو۔ اسی طرح کی ریاست صوبوں کو ختم کرتے دوسرے علاقوں میں بھی بنائی جائیں پھر ان ریاستوں کی ایک کنفیڈریشن بنائی جائی جو ریاست ہائے پاکستان کہلائے۔
یہ بات شاید کچھ لوگوں کو دس سال بعد سمجھ ائیے
 
پنجاب کو توڑنے والوں کے منہ میں خاک ۔ ہمیشہ قربانی کا بکرا پنجاب ہی کیوں ۔ ہاں انتظامی ضرورتوں کی بنیاد پر اگر کوئی انتظامی تقسیم ہو تو حرج نہیں لیکن صرف پنجاب ہی نہیں پھر پورے ملک کی اوور ہالنگ کیجئے کیونکہ صرف ایک پر ارتکاز بدنیتی پر مبنی ہوگا
 
1101307958-1.gif

ایکسپریس
 
میری یہ رائے کہ صوبے بنیں پورے پاکستان کے لیے ہے۔ بلکہ میں تو ریاستوں کے اتحاد ملک کا حامی ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
اراکان اسمبلی چاہے وہ صوبائی ہو یا قومی، سوائے چند ایک کو چھوڑ کر جو انگلیوں پر گنے جا سکتے ہیں، باقی سب کے سب پاکستان کے غدار، چور اور لٹیرے ہیں۔ انہیں پاکستان سے کیا۔ انہیں تو جدھر سے ہڈی ملے گی ادھر کو لڑھک جائیں گے۔ خاص کر امریکی ہڈی کے لیے تو یہ اپنے باپ کو بھی بیچ دیں گے۔
 

زونی

محفلین
مزید صوبے بنانے میں بھی کوئی حرج نہیں ھے بشرطیکہ صوبوں کے درمیان یکجہتی کی فضا کو قائم رکھا جا سکے اور بنیادی امر عوامی مسائل کا حل ہو ورنہ جتنی بھی ریاستیں بنا لی جائے مظبوط کنفیڈریشن نہیں بن سکتا ۔۔
 

زونی

محفلین
مجھے لگتا ھے پاکستانیوں کی اکثریت آزمائے ہوئے مہروں کو دوبارہ آزمانے اور ذات برادری کی بنیاد پہ ووٹ ڈال کرہمیشہ خوشی اور اطمینان محسوس کرتی ھے اور اس پر یہ کہ اگلی بار بہتری کی امید بھی رکھتی ھے پھر اگلے الیکشن تک اس حکومت کو لعن طعن کرتی ھے اور انتخابات میں دوبارہ انہی کو ووٹ دے کے سوچتی ھے شاید حق ادا ہو گیا ھے ۔۔۔ :grin:
 

ساجد

محفلین
پنجاب کو نئے صوبوں میں بانٹنے کے اسباب کیا ہیں؟۔ کوئی پنڈت یہ عقدہ حل کر دے تو اس کی "نون" نوازش ہو گی۔
 
اس بات کو گزرے کئی برس ہوگئے کہ نئے صوبے کیوں ضروری ہیں۔
ابھی وقت اس بات کا ہے کہ کیسے بنائےجاویں اور کتنے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہمتعلی ، آپ کے اپنے قول کے مطابق آپ پاکستانی نہیں ہیں۔ آپ کی مسلسل پاکستان دشمنی کئی سوالات کو جنم دیتی ہے ، آپ کی اس مسلسل پاکستان دشمنی کی وجہ / وجوہات کیا ہیں اور کیوں ہیں ؟
 
بیٹی میرا نام ہمت علی ہے ۔ ہمتعلی نہیں
پورا نام سید ہمت علی خان ہے
اللہ اپ کو خوش رکھے اور پاکستان کو سلامت رکھے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top