اینڈرائڈ ٹیبلٹ پر نستعلیق فونٹ

محمد امین

لائبریرین
فائر فوکس فار اینڈرائیڈ آزما کر دیکھیں۔ میرے بلاگ پر ویب فونٹ کے طور پر استعمال ہونے والے نفیس نستعلیق کو اینڈرائیڈ کا فائر فوکس کافی سرعت سے رینڈر کرتا ہے، لیکن محفل پر، جہاں اردو متن کی تعداد کہیں زیادہ ہے، تاج نستعلیق کو رینڈر کرنا اس کا بہتر امتحان ہو گا۔

فائر فوکس واقعی تیز ہے۔ کروم میرے فون پر بہت برا چلتا ہے۔۔۔۔۔سب کچھ ہینگ کر دیتا ہے حآلانکہ ڈوؤل کور ہے۔۔۔ اور آپ کے ویب فونٹ کی رینڈرنگ بھی اچھی کر رہا ہے فائر فوکس۔ دوسرے نستعلیق فونٹ ٹرائی کرتا ہوں۔۔۔
 
محمد امین

لائبریرین
محمد امین ؛ بہت خوب! براہِ کرم اپنے موبائیل کے لیے نستعلیق فانٹ استعمال کرنے کا طریقہ بھی لکھیں۔

پہلا قدم تو فون کو روٹ کرنے کا ہے۔ روٹ کرنے سے فون کی وارنٹی ختم ہوجاتی ہے۔ ہر فون کو روٹ کرنے کا طریقہ الگ ہوتا ہے۔ اور ہر فون کے لیے کئی کئی طریقے موجود ہیں جن میں سے کافی تو غیر مستند اور خطرناک بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔ بہرحال یہ استعمال کنندہ کے اوپر چھوڑا جاتا ہے کہ وہ کس طریقے سے روٹ کرتا ہے۔ ہم فرض کر لیتے ہیں کہ آپ کا فون روٹ ہوچکا ہے۔

گوگل پلے اسٹور سے فونٹ انسٹالر اٹھائیں اور کوئی بھی نستعلیق فونٹ اپنے ایس ڈی کارڈ یا فون اسٹوریج میں محفوظ کر کے فونٹ انسٹالر ایپ سے تلاش کر کے انسٹال کر لیں۔ انسٹال کرنے سے پہلے یہ آپ سے آپ کے سسٹم فونٹس کا بیک اپ بنانے کے بارے میں دریافت کرے گا، بیک اپ ضرور بنائیں۔ پھر فونٹ انسٹال کر کے فون ری اسٹارٹ کریں اور پھر جہاں جہاں اردو ہوگی وہاں وہاں نستعلیق آجائے گی۔ مگر بہت جگہوں پر انگریزی کی اسپیسنگ خراب ہوجائے گی۔
 
الف نظامی

بہت شکریہ محمد امین ؛ مزید یہ بتائیے کہ فون کو روٹ کرنے سے کیا مراد ہے اور بائی ڈیفالٹ فون کو روٹ کیوں نہیں کیا ہوتا؟
 
اینڈروئڈ فون کو روٹ کرنے سے مراد یہ ہے کہ ڈیوائس کا مکمل اختیار سوفٹ وئیر کے ذریعے آپ کے ہاتھ میں ہو۔ فرم وئیر میں کوئی تبدیلی کرنی ہو یا کسی ہارڈوئیر کو الگ طریقے سے استعمال کرنا ہو یا پھر پروسیسر کی رفتار پر اثر انداز ہونا ہے، اس کے لیے آپ جو طریقہ اختیار کریں گے اسے Root کرنا کہتے ہیں۔ ایپل میں آئی او ایس میں یہی طریقہ Jail Breaking کہلاتا ہے۔

روٹ کرنے کے لیے مختلف طریقے اختیار کیے جاتے ہیں جیسا کہ میں نے پہلے بھی عرض کیا۔ بائی ڈیفالٹ روٹ اس لیے نہیں ہوتا کہ روٹ کرنے کے بعد سسٹم کی vulnerability بڑھ جاتی ہے۔ کوئی سسٹم فائل آپ نے ذرا سی غلط ایڈٹ کردی تو سسٹم غیر متوازن ہوسکتا ہے۔ روٹ کرنے کے بعد ساری کی ساری سسٹم فائلز اوپن ہوجاتی ہیں۔۔۔
 
بہت شکریہ۔
کیا یہ ممکن ہے کہ ایک بار فون روٹ کرنے اور اس کے بعد کسی تبدیلی کر لینے کے بعد دوبارہ فون کو ایسی صورت state میں لے جایا جائے کہ مزید تبدیلی کرنے کے لیے دوبارہ پھر روٹ کرنا ضروری ہو؟
 
براؤزر: گوگل کروم
براؤزر میں فونٹ کافی حد تک مناسب ہے مگر ویب پیج تھوڑا سست کھل رہا ہے۔ اسٹاک براؤزر اور ڈولفن براؤزر میں نستعلیق کے بجائے سسٹم فونٹ آرہا ہے۔۔۔ ۔۔

Screenshot_2012-12-28-04-03-31.png

بہت اچھے محمد امین ، تجربہ میں میری بیداری کو خصوصا اجاگر کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ :p
 
اینڈروئڈ فون کو روٹ کرنے سے مراد یہ ہے کہ ڈیوائس کا مکمل اختیار سوفٹ وئیر کے ذریعے آپ کے ہاتھ میں ہو۔ فرم وئیر میں کوئی تبدیلی کرنی ہو یا کسی ہارڈوئیر کو الگ طریقے سے استعمال کرنا ہو یا پھر پروسیسر کی رفتار پر اثر انداز ہونا ہے، اس کے لیے آپ جو طریقہ اختیار کریں گے اسے Root کرنا کہتے ہیں۔ ایپل میں آئی او ایس میں یہی طریقہ Jail Breaking کہلاتا ہے۔

روٹ کرنے کے لیے مختلف طریقے اختیار کیے جاتے ہیں جیسا کہ میں نے پہلے بھی عرض کیا۔ بائی ڈیفالٹ روٹ اس لیے نہیں ہوتا کہ روٹ کرنے کے بعد سسٹم کی vulnerability بڑھ جاتی ہے۔ کوئی سسٹم فائل آپ نے ذرا سی غلط ایڈٹ کردی تو سسٹم غیر متوازن ہوسکتا ہے۔ روٹ کرنے کے بعد ساری کی ساری سسٹم فائلز اوپن ہوجاتی ہیں۔۔۔

روٹ کا تفصیلی طریقہ تم پر ادھار ہے اب محمد امین۔

میں بھی اس سوچ میں ہوں کہ اپنے فون کو کسی مناسب موقع پر روٹ کر لوں۔
 
محمد امین

لائبریرین
بہت شکریہ۔
کیا یہ ممکن ہے کہ ایک بار فون روٹ کرنے اور اس کے بعد کسی تبدیلی کر لینے کے بعد دوبارہ فون کو ایسی صورت state میں لے جایا جائے کہ مزید تبدیلی کرنے کے لیے دوبارہ پھر روٹ کرنا ضروری ہو؟

جی ممکن ہے مگر اس طرح وہ تبدیلیاں واپس فیکٹری سیٹنگ میں چلی جائیں گی۔ روٹ کرنے میں اور واپس ان-روٹ کرنے میں سسٹم ریسیٹ ہوجاتا ہے۔
 
محمد امین

لائبریرین
بہت اچھے محمد امین ، تجربہ میں میری بیداری کو خصوصا اجاگر کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ :p

وہ تو مسلسل تحریر کا اسکرین شوٹ لینے کے لیے ؛)
روٹ کا تفصیلی طریقہ تم پر ادھار ہے اب محمد امین۔

میں بھی اس سوچ میں ہوں کہ اپنے فون کو کسی مناسب موقع پر روٹ کر لوں۔
روٹ کا طریقہ۔۔۔ہر ڈیوائس کا الگ ہوتا ہے۔ XDA Forums پر جائیں وہاں آپ کو سب مل جائے گا اپنی ڈیوائس کے لیے۔۔۔
 
وہ تو مسلسل تحریر کا اسکرین شوٹ لینے کے لیے ؛)

روٹ کا طریقہ۔۔۔ ہر ڈیوائس کا الگ ہوتا ہے۔ XDA Forums پر جائیں وہاں آپ کو سب مل جائے گا اپنی ڈیوائس کے لیے۔۔۔

طریقہ مل جائے گا مگر اردو میں چاہیے اور یہاں ہم اس پر بحث و تبصرے بھی کر سکیں گے۔

اپنے ہی فون کا لکھ لینا ، پھر باقیوں کے لیے اس کی تبدیلی پر تبصرے اور تجاویز آنا شروع ہو جائیں گی۔
 
دوست

محفلین
میں نے نفیس ویب نسخ انسٹال کرنے کی کوشش کی تھی اپنے نیکسس سیون پر روٹ کر کے۔ اور سارا جی یو آئی بیٹھ گیا۔ پھر دوبارہ فیکٹری امیج کرنا پڑی۔ تب سے میں فونٹ کا پنگا لینے سے چلتا ہوں۔ ڈیفالٹ والا مسئلہ خراب ہے ہر جگہ گھسیٹر دے گا یہ تو، فیس بک پر نستعلیق تو ونڈوز میں برداشت نہیں ہوتا، ساری انگریزی سپیسنگ خراب ہو جاتی ہے، اینڈرائیڈ پر اور برا حال ہو گا۔ یہ جب تک مرضی کا فونٹ چننے کا اختیار نہیں آتا اینڈرائیڈ میں تب تک سب مایا ہے۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
بہت شکریہ محمد امین ؛ مزید یہ بتائیے کہ فون کو روٹ کرنے سے کیا مراد ہے اور بائی ڈیفالٹ فون کو روٹ کیوں نہیں کیا ہوتا؟
اینڈروئڈ فون کو روٹ کرنے سے مراد یہ ہے کہ ڈیوائس کا مکمل اختیار سوفٹ وئیر کے ذریعے آپ کے ہاتھ میں ہو۔ فرم وئیر میں کوئی تبدیلی کرنی ہو یا کسی ہارڈوئیر کو الگ طریقے سے استعمال کرنا ہو یا پھر پروسیسر کی رفتار پر اثر انداز ہونا ہے، اس کے لیے آپ جو طریقہ اختیار کریں گے اسے Root کرنا کہتے ہیں۔ ایپل میں آئی او ایس میں یہی طریقہ Jail Breaking کہلاتا ہے۔

روٹ کرنے کے لیے مختلف طریقے اختیار کیے جاتے ہیں جیسا کہ میں نے پہلے بھی عرض کیا۔ بائی ڈیفالٹ روٹ اس لیے نہیں ہوتا کہ روٹ کرنے کے بعد سسٹم کی vulnerability بڑھ جاتی ہے۔ کوئی سسٹم فائل آپ نے ذرا سی غلط ایڈٹ کردی تو سسٹم غیر متوازن ہوسکتا ہے۔ روٹ کرنے کے بعد ساری کی ساری سسٹم فائلز اوپن ہوجاتی ہیں۔۔۔

اینڈرائیڈ فون کو رُوٹ کرنے کی عمومی معلومات سے متعلق وکیپیڈیا کا آرٹیکل کافی مفید ہے۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
میں نے نفیس ویب نسخ انسٹال کرنے کی کوشش کی تھی اپنے نیکسس سیون پر روٹ کر کے۔ اور سارا جی یو آئی بیٹھ گیا۔ پھر دوبارہ فیکٹری امیج کرنا پڑی۔ تب سے میں فونٹ کا پنگا لینے سے چلتا ہوں۔ ڈیفالٹ والا مسئلہ خراب ہے ہر جگہ گھسیٹر دے گا یہ تو، فیس بک پر نستعلیق تو ونڈوز میں برداشت نہیں ہوتا، ساری انگریزی سپیسنگ خراب ہو جاتی ہے، اینڈرائیڈ پر اور برا حال ہو گا۔ یہ جب تک مرضی کا فونٹ چننے کا اختیار نہیں آتا اینڈرائیڈ میں تب تک سب مایا ہے۔

سسٹم فونٹ کو تبدیل کیے بغیر محفل کو نستعلیق میں دیکھنے کا ایک طریقہ ہے، جو فی الحال بظاہر صرف فائر فوکس ہی میں کار آمد ہے۔ واضح رہے کہ اس کے لیے بھی فون کا رُوٹ ہونا شرط ہے، لیکن اس شرط کے علاوہ یہ طریقہ انتہائی سادہ ہے (بالکل عام کمپیوٹرز کی طرح)، اور کچھ یوں ہے:

اپنے مطلوبہ فونٹ کو /system/fonts/ میں کاپی کر لیں۔ (میں نے Root Browser Lite کو استعمال کرتے ہوئے علوی لاہوری نستعلیق کو اِس پاتھ پر محفوظ کیا ہے۔) اب فائر فاکس کے ذریعے محفل پر دوبارہ جائیں اور اپنے نستعلیق فونٹ کا لطف اٹھائیں۔ :)

mehfil-alvi-nast-ff-1_zpsec0c25d8.png

mehfil-alvi-nast-ff-2_zps5befddb4.png

نیز، ہر وہ ویب سائٹ جس نے اپنی سٹائل شِیٹ میں علوی لاہوی نستعلیق کا استعمال کیا ہے، اب مجھے اینڈرائیڈ کے فائر فاکس میں علوی نستعلیق ہی میں نظر آ رہی ہے۔ البتہ دیگر براؤزرز (میں نے اینڈرائیڈ کا سٹاک براؤزر، اور ڈولفِن براؤزر ایچ-ڈی آزمائے ہیں) میں ایسا کچھ نہیں ہو رہا۔
 
دوست

محفلین
جی میں نے اسی طریقہ سے انسٹال کرنے کی کوشش کی تھی، نتیجے میں جی یو آئی اللہ کو پیارا ہو گیا۔
 
دوست

محفلین
کچھ ہم نے بھی کر لیا پر یہ جمیل نستعلیق ہے ابھی.
Screenshot_2012-12-29-14-57-41.png

حیرانی ہوئی کہ محفل اس فونٹ میں نہیں علوی نستعلیق میں ہے.
 
سعادت

تکنیکی معاون
جی میں نے اسی طریقہ سے انسٹال کرنے کی کوشش کی تھی، نتیجے میں جی یو آئی اللہ کو پیارا ہو گیا۔

اچھا، حیرت ہے۔ آپ نے اینڈرائیڈ کے کونسے ورژن پر آزمایا تھا؟

کچھ ہم نے بھی کر لیا پر یہ جمیل نستعلیق ہے ابھی.
[...]
حیرانی ہوئی کہ محفل اس فونٹ میں نہیں علوی نستعلیق میں ہے.

محفل پر ترجیحی فونٹ جمیل نوری نستعلیق ہے۔ اگر وہ موجود نہ ہو تو علوی نستعلیق (یا باقی فونٹ سٹیک) استعمال ہوتا ہے۔
 
دوست

محفلین
فونٹ انسٹالر کے ذریعے انسٹال کیا تھا اصل میں۔
اب میں نے اوبنٹو والا طریقہ آزمایا اور سوا سو میگا بائٹ کے سارے اردو فونٹ /system/fonts میں نیا فولڈر بنا کر پیسٹ کر دئیے ہیں۔ لیکن نوائے وقت کے علاوہ اور کوئی ویب سائٹ (بشمول اردو محفل یا میرا بلاگ) نستعلیق میں نظر نہیں آئی۔ جگاڑ لگانے والی بات ہی ہے کوئی، فی الحال تو اللہ اللہ یہ ہے کہ اردو کی سپورٹ اچھی ہے۔ شاید اگلے ورژنوں میں کچھ بہتری آ ہی جائے۔ (اینڈرائیڈ جیلی بین 4.2.1)
 
ہمم۔ فونٹ انسٹالر تو سسٹم فونٹس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتا ہے نا۔

ویسے آپ نے نوائے وقت کی ویب سائٹ کا جو سکرین شاٹ دیا ہے، اس میں تو نفیس نستعلیق ہی نظر آ رہا ہے، جو نوائے وقت کی ویب سائٹ پر جمیل نستعلیق کی غیر موجودگی میں بطور ویب فونٹ استعمال ہوتا ہے۔ آپ نیا فولڈر بنانے کی بجائے ذرا /system/fonts/ ہی میں جمیل نستعلیق کاپی کر کے دیکھیں۔
 
دوست

محفلین
کیا تھا جی پر فرق نہیں پڑا۔ پھر فولڈر بنا کر سارے کاپی کر دئیے، پھر بھی فرق نہیں پڑا۔
 
Top