ناراض کیوں ہوتے ہیں میرے محترم بھائی
اک ہندو " ناداں " کی لکھی نعت شریف پڑھیں ۔ اور مجھے ہندو کا وکیل قرار دے دیں ۔
کچھ فرق پڑے گا میری نیت میرے دین پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
بہت دعائیں
ہُوا ہے اِفشا یہ راز مُجھ پر، سبب ہے کیا دِل کی بے کلی کا
نہ جانے کِس دِن مِلیگا موقع جوارِ رحمت میں حاضری کا
اُنہیِںؐ کی نِسبت سے ہو رہا ہے یہ در بھی وا عِلم و آگہی کا
حیات جِن کی ہے درسِ اُلفت، سبق ہے ایِثار و بندگی کا
غرور ہے جِس کو مال و زر پر، وہ جِس کو ہے زعم خُسروی کا
کبھی تو اُنؐ کی گلی میں جائے، مزہ تو چکھّے گداگری کا
رموزِ حق کے وہیؐ ہیں محرم، پیامِ حق ہیں وہیؐ مُجسّم
وہیؐ مُکرّم، وہیؐ مُعظّم، ہے اُن پہ ایِماں ہر اُمّتی کا
کمالِ خلّاق ذات اُنؐ کی، رضاۓ رزّاق بات اُنؐ کی
ہر اِک جِہت سے حیات اُنؐ کی نِصابِ کامِل ہے مُتّقی کا
صبا سے کوئی تو آج کہہ دے، نویدِ شہرِ جمیِل لا دے
وگرنہ گُلزارِ دِل میں اب تو ہر ایک گُل کا ہے رنگ پھیِکا
کلامِ تفریقِ حقّ و باطِل، کیٔا جہاں نے اُنہیِںؐ سے حاصِل
ہیں جب وہیؐ رہنُمائے منزِل تو پھر کِسے خوف گُمرہی کا؟
حُضورِؐ والا کی شانِ اقدس کا تذکرہ گر نہیں تو ‘ناداںؔ’
نہ گُفتگو کا ہے کوئی مطلب، نہ کوئی مقصد ہے شاعری کا
عالمی اخبار کے ساتھیوں نے یہ شاندار نعت شریف پڑھی .یہاں اس شاندار نعت خوبصورت الفاظ اور جزبہء عقیدت کے اظہار کرنے والے شاعر کا ذکر ضروری ہے پہلی بات تو یہ کہ اس کا خالق ہندو ہے دوسری اہم بات یہ کہ گذشتہ چھبیس سال سے امریکہ میں مقیم ہیں جہاں انہیں ہر روز اردو بولنے کا موقع نہیں ملتا .ان کی معاشی زبان تیلگو ہے اور آج تک یہ گھر میں صرف تیلگو بولتے ہیں ان کی معاشی زبان انگریزی ہے جب کہ ان کی اختیاری زبان اردو ہے جو وہ گذشتہ بیس سال سے انتہائی دلجمعی بلکہ جنون سے سیکھ رہے ہیں اور اب اس پر ایسی شاندار گیرائی ہے کہ وہ مجھے ٹوک دیتے ہیں مثلا` انہوں نے نعت کا مطلع پڑھا .ہوا ہے اِفشا یہ راز مجھ پر. میں نے کہا راجیو لفظ اَفشا ہے نہ کہ اِفشا تو انہون نے مجھے درست کیا کہ لفظ تو دراصل اِفشا ہی ہے. ان کا تخلص ناداں ہے امید ہے قارئین نہ صرف نعت سے بلکہ انکی اردو دوستی سے بھی متاثر ہوں گے .یہاں تحریر کی ہوئی نعت ان اپنی ٹائپ کی ہوئی ہے. جو ان کی ویب سائٹ سے پیسٹ کی گئی ہے. آئندہ ان کی غزلیں بھی تحریر کروں گا جو اردو دوستوں کے لئے باعث طمانیت ہو گا. اپ یہ دیکھئے کہ جہاں جہاں نبی صلعم کا نام یا اشارہ بھی آیا ہے وہاں انہوں نے صلعم کا “ص” بھی لگایا ہے.
آپ سب کی محبتوں کا امین