زبردست

شاعر کا نام بھی لکھ دیتے تو علم میں اضافہ ہو جا تا۔
میرا خیال ہے، جناب محمدعلم اللہ اصلاحی, صاحب تو ضرور جانتے ہوں گے۔
یہ راحت اندوری ہیں ایک مرتبہ انھیں غالبا جامعہ میں سنا ہے ۔
اگر خلاف ہیں ہونے دو جان تھوڑی ہے

یہ سب دھواں ہے کوئی آسمان تھوڑی ہے

لگے گی آگ تو آئیں گے گھر کئی زد میں

یہاں پہ صرف ہمارا مکان تھوڑی ہے

میں جانتا ہوں کہ دشمن بھی کم نہیں لیکن

ہماری طرح ہتھیلی پہ جان تھوڑی ہے

ہمارے منھ سے جو نکلے وہی صداقت ہے

ہمارے منھ میں تمہاری زبان تھوڑی ہے

جو آج صاحب مسند ہیں کل نہیں ہوں گے

کرائیدار ہیں ذاتی مکان تھوڑی ہے

سبھی کا خون ہے شامل یہاں کی مٹی میں

کسی کے باپ کا ہندوستان تھوڑی ہے
 
x boy

محفلین
یم آئی ٹی کی تیار کردہ ٹیکنالوجی جو آپ کو حیران کردے گی
میساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی یعنی ایم آئی ٹی میڈیا لیبس کی تیار کردہ ڈائنامک شیپ ڈسپلے ٹیکنالوجی جو آپ کو حیران کردے گی۔۔ مستقبل میں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کس حد تک انسانی زندگی میں دخل انداز ہوجائیں گے، اس ایڈوانس ٹیکنالوجی سے اس کا باخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے

قیصرانی

لائبریرین

اب بھی اگر مغربی تعلیم حرام ہے تو پھر کیا ہی کہنے :)
 
x boy

محفلین
معروف مسلمان طبیعات دان، ریاضی دان اور فلکیات دان "ابو الریحان محمد بن احمد البیرونی" نے
زمین کا سائز کیسے معلوم کیا، اس حوالے سے بی بی سی کی ایک ڈاکیومنٹری —
ماہنامہ کمپیوٹنگ

x boy

محفلین
فیس بک کا ڈیٹا سینٹر، جہاں آپ کی تصاویر، ویڈیوز اور تمام آن لائن سوشل ایکٹیویٹیز محفوظ ہوتی ہیں

Top