ماچس کی تیلی

نیلم

محفلین
ماچس کی تیلی کا ایک سر ہوتاہے مگر اس میں دماغ نہیں ہوتا،اسی لیےجب کوئی اسےرگڑےتو یہ فوراً جل اُٹھتی ہے
آہیے ہم ماچس کی اس چھوٹی سی تیلی سےسبق لیں
ہم اور آپ سر رکھتےہیں اور اس میں ایک دماغ بھی ہوتاہے،ہمیں چاہیے کہ ہم کسی دوسرے کے اشتعال دلانے پر فوراً نہ بھڑک اُٹھیں.جو انسان فوراً بھڑک اُٹھتاہےوہ ہمیشہ ناکام،پیشمان،شرمندہ رہتاہےاور نقصان اُٹھاتاہے.لیکن جو انسان غصے طنزوتشنیع،تلخ وترش باتوں اور کاٹ دار جملوں و اشتعال انگیزباتوں سے نہیں بھڑکتااور وہ اپنے دماغ کو اپنے کنڑول میں رکھتاہے اور ڈھنڈےدماغ سے سوچ سمجھ کے عمل کرتاہے
ایسا آدمی ہمیشہ خوش ،مطمئن اور بامقصد زندگی گزارتاہے.
 
نیلم

محفلین
ایک دفعہ انسان نےکوئل سے پوچھا
اگرتوکالی نہ ہوتی توکتنااچھاہوتا
پھرسمندرسےپوچھااگرتوکھارنہ ہوتا تو کتنااچھاہوتا
پھرگلاب سےپوچھااگرتجھ پہ کانٹےنہ ہوتےتوکتنا اچھاہوتا
تب تینوں ایک ساتھ بول اُٹھے
اےانسان
اگرتجھ میں دوسروں کےعیب ڈھونڈنےکی عادت نہ ہوتی
توکتنااچھاہوتا.
 
تعبیر

محفلین
ماچس کی تیلی کا ایک سر ہوتاہے مگر اس میں دماغ نہیں ہوتا،اسی لیےجب کوئی اسےرگڑےتو یہ فوراً جل اُٹھتی ہے
آہیے ہم ماچس کی اس چھوٹی سی تیلی سےسبق لیں
ہم اور آپ سر رکھتےہیں اور اس میں ایک دماغ بھی ہوتاہے،ہمیں چاہیے کہ ہم کسی دوسرے کے اشتعال دلانے پر فوراً نہ بھڑک اُٹھیں.جو انسان فوراً بھڑک اُٹھتاہےوہ ہمیشہ ناکام،پیشمان،شرمندہ رہتاہےاور نقصان اُٹھاتاہے.لیکن جو انسان غصے طنزوتشنیع،تلخ وترش باتوں اور کاٹ دار جملوں و اشتعال انگیزباتوں سے نہیں بھڑکتااور وہ اپنے دماغ کو اپنے کنڑول میں رکھتاہے اور ڈھنڈےدماغ سے سوچ سمجھ کے عمل کرتاہے
ایسا آدمی ہمیشہ خوش ،مطمئن اور بامقصد زندگی گزارتاہے.

:applause::applause::applause:
اب اسکا حل بھی بتائیں خود کو ماچس کی تیلی ہونے سے کیسے بچایا جائے :)
نیلم آپ کا موڈ غصہ کیوں ہے؟؟؟ اس پوسٹ کا بھی اثر نہیں ہوا :p
 
اس کاحل یہ ہی ہےکہ صبر کیاجائے..ہرمعاملےمیں.بُری بات پر یا کوئی آپ کو دھوکہ دے اس پر غصہ آنا ایک فطری عمل ہے.جن بڑا دھوکہ ہوگا.غصہ بھی اُتناہی شدید ہوگالیکن ہمیں بدلہ لینےکےبجائےصبر کرنا چاہیے.کیونکہ جنت اتنی آسانی سے تو نہیں ملتی نہ .صبر کاپھل جنت ہے.
اور رہی میرےغصےکی بات تو یہ بھی فطری ہے."لیکن آپ کومیں اس محفل میں کئی بھی غصہ نکالتےہوئےنظر آرہی ہوں کیا؟مجھےپورا کنٹرول ہےاپنے غصےپہ....
بہت شکریہ تعبیرجی.ویسے یہ ایک تالی توآپ بجا رہی ہو...ساتھ میں دو اور کون ہیں.
 
افوو میں نے تو اس پوسٹ کا حوالہ دیکر مذاقاً کہا تھا کہ پوسٹ غصہ کنٹرول کرنے کی اور موڈ غصے کا :)
وہسے بھی یہاں خواتین کم ہی غصہ نکالتی نظر آتی ہیں ;)
ایک تالی والی ہی تصویر کو ڈبل بلکہ ٹرپل میں بنوایا ہوا ہے اس لیے ہمیشہ تین تالیاں ہی بجاتی ہوئی نظر آؤں گی :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
 
Top