محمداحمد
لائبریرین
For Loop
عمومی زبان میں Loop حلقے کو کہتے ہیں۔جبکہ پروگرامنگ کی اصطلاح میں loop مخصوص پروگرامنگ ہدایات کو بار بار چلانے کا کام کرتا ہے یہاں تک کہ دی گئی شرط پوری ہو جائے۔
For Loop اور String
ہم For Loop کو اسٹرنگ کے ساتھ بھی استعمال کرتے ہیں۔ اور اسٹرنگ کے ساتھ For Loop کا کوڈ کچھ یوں ہوتا ہے۔
کوڈ:
for variable in str:
body
یعنی For Loop کسی سلسلہ (Sequence) کے اجزا (Elements) کو باری باری پڑھتا ہے اور دیے گئی ہدایات کا بلاک چلاتا ہے۔
یہ مثال دیکھیے:
PHP:
>>> s = "URDUWEB.ORG"
>>> for i in s:
print (i)
U
R
D
U
W
E
B
.
O
R
G
>>>
یہاں ہم نے ایک ویری ایبل s میں "URDUWEB.ORG" کا ٹیکسٹ تفویض (assign) کیا اور پھر اس کے بعد ایک For کا حلقہ (loop) بنایا۔ For loop میں ہم نے ایک ویری ایبل i کے نام سے اسائن کیا اور اسے باری باری ویری ایبل s میں موجود اسٹرنگ کو پڑھنے کا فرض سونپا۔
یعنی جب پہلی بار For Loop چلا تو i کو ہمارے ویری ایبل کے ٹیکسٹ میں موجود پہلا کیرکٹر "U" اسائن کیا گیا۔ یعنی پہلی بار جب loop چلا تو i کی ویلیو "U" مقرر ہوئی اور جب ہم نے پرنٹ کمانڈ سے i پرنٹ کرنے کو کہا تو اُس نے U پرنٹ کیا۔
پھر جب دوسری بار لوپ چلا تو اب i کو ٹیکسٹ میں موجود دوسرا کیرکٹر "R" اسائن کیا گیا اور پرنٹ کمانڈ نے پھر سے i جس کی ویلیو اب "R" تھی پرنٹ کیا۔
اسی طرح For Loop چلتا رہا اور ہر بار ایک نیا کیرکٹر پرنٹ کرتا رہا یہاں تک کے s میں موجود ٹیکسٹ تمام ہو گیا۔ جب s میں موجود ٹیکسٹ تمام ہوگیا (یعنی لوپ کی مقررہ شرط پوری ہو گئی) تو لوپ ختم (terminate) ہو گیا۔
مزید سمجھنے کے لئے ایک اور مثال :
PHP:
>>> t = "Programing Baiscs"
>>> for var in t:
print (var)
P
r
o
g
r
a
m
i
n
g
B
a
i
s
c
s
>>>