محمداحمد
لائبریرین
لِسٹ ---- LIST
لسٹ (List) ایک ایسی ڈیٹا ساخت (Data Structure) ہے جس میں اشیا یا اراکین کے مجموعہ کو ترتیب سے رکھا جاتا ہے یعنی یہ ایک مرتب مجموعہ ہوتا ہے۔ یہ ایسے ہی جیسے آپ نے شاپنگ کی ایک لسٹ بنائی ہو اور اس میں ترتیب سے اشیا کے نام لکھے ہوں۔ پائتھون میں لسٹ کے اراکین (elements)کو کومہ کی مدد سے الگ کیا جاتا ہے اور چوکور بریکٹ( [] square bracket) میں لکھا جاتا ہے۔ جو اشیا یا مقداریں لسٹ بناتی ہیں انہیں لسٹ کے اراکین کہا جاتا ہے۔
لسٹ اور اسٹرنگ ملتے جلتے ہیں ، اسٹرنگ بھی حروف کا مرتب سیٹ ہوتا ہے جبکہ لسٹ میں حروف اور نمبر دونوں ہو سکتے ہیں۔
چار نمبروں پر مشتمل لسٹ کی مثال
PHP:
[10, 20, 30, 40]
چار اسٹرنگ پر مشتمل لسٹ کی مثال
PHP:
["spam", "bungee", "swallow"]
لسٹ میں مختلف ڈیٹا ٹائپ بھی موجود ہو سکتی ہیں بلکہ لسٹ کے اندر بھی ایک لسٹ ہو سکتی ہے
PHP:
["hello", 2.0, 5, [10, 20]]
اوپر والی مثال میں ایک اسٹرنگ "ہیلو" ، ایک float عدد 2.0 , ایک مکمل عدد 5 اور ایک چھوٹی لسٹ جو دو اعداد 10،20 پر مشتمل ہے شامل ہے۔
----------
لسٹ خالی بھی ہو سکتی ہے اور اس کے لیے دو چوکور (square) بریکٹوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔
PHP:
empty = []
PHP:
>>>vocabulary = ["Sabir", "Ahmad", "Namra"]
>>>numbers = [17, 123]
>>> empty = []
>>>print(vocabulary)
['Sabir', 'Ahmad', 'Namra']
>>> print(numbers)
[17, 123]
>>>print(empty)
[]