سبق OS ماڈیول

OS ماڈیول غالبا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ماڈیول ہے۔

فائل کھولنے اور پڑھنے کے لیے ہم اس ماڈیول کا اوپن فنکشن پہلے دیکھ چکے ہیں۔ اب ہم مزید فنکشن اور ان کا کوڈ دیکھتے ہیں۔

موجودہ ڈائریکٹری کا پتہ کرنے کے لیے مندرجہ کوڈ چلایا جا سکتا ہے۔
PHP:
>>> import os
>>> os.getcwd()
'C:\\Python33'

اگر OS کو پہلے ہی امپورٹ کیا جا چکا ہو تو موجودہ ڈائریکٹری کو ایسے بھی معلوم کیا جا سکتا ہے۔
PHP:
>>> os.path.abspath('.')
'C:\\Python33'

موجودہ ڈائریکٹری میں موجود تمام فائلیں اور ڈائریکٹریاں دیکھنے کے لیے
PHP:
>>> os.listdir('.')
['DLLs', 'Doc', 'include', 'ipython-wininst.log', 'Lib', 'libs', 'LICENSE.txt', 'NEWS.txt', 'poems.txt', 'pyreadline-wininst.log', 'python.exe', 'pythonw.exe', 'README.txt', 'Removeipython.exe', 'Removepyreadline.exe', 'Scripts', 'share', 'tcl', 'Tools']
>>> os.listdir('C:\TECHNICAL')
['Business Intelligence n Data Warehousing', 'Database', 'eclipse', 'Java', 'PYTHON', 'Technical', 'Tutorials']
 
ڈائریکٹری بدلنا
سب سے پہلے موجودہ ڈائریکٹری معلوم کریں

PHP:
>>> os.getcwd()
'C:\\Python33'

اس کے بعد ڈائریکٹری بدلنے کے لیے ()os.chdir فنکشن استعمال کریں اور ڈائریکٹری کا متعلقہ پاتھ دیں۔

PHP:
>>> os.chdir('../TECHNICAL')
>>> os.getcwd()
'C:\\TECHNICAL'

اگر ڈائریکٹری بدلیں اور پھر موجودہ ڈائریکٹری کی پیرنٹ ڈائریکٹری معلوم کرنا ہو تو اس کے لیے ()os.chdir میں ()os.pardir کی دلیل پاس کی جا سکتی ہے۔

PHP:
>>> os.getcwd()
'C:\\TECHNICAL'
 
>>> os.chdir('./PYTHON')
>>> os.getcwd()
'C:\\TECHNICAL\\PYTHON'
 
>>> os.chdir(os.pardir)
>>> os.getcwd()
'C:\\TECHNICAL'
 
آخری تدوین:
Top