بہت خوب۔ بہت ہی عمدہ تحریر فرحت بہنا۔ بہت سے پرانے محفلین کو یاد کروادیا آپ نے۔ کئی ہیں جو اتنے فعال تھے اور اب نظر ہی نہیں آتے۔ ایک اسلام آباد سے محسن وقار علی تھے جو بابائے ٹیگ کے نام سے جانے جاتے تھے اور معلوماتی دھاگے کھولنا ان کی الگ پہچان تھی۔ کچھ عرصے کی چھٹی لے کر محفل سے گئے تھے اب آنے کا نام ہی نہیں لے رہے۔ اسی طرح
تعبیر بہنا بھی اپنی فعالیت اور دلچسپ مراسلوں کی بنا پر ہردلعزیز تھیں اب وہ بھی غائب ہیں اور آخری دھاگا بھی انہوں نے ہماری مبارکبار کا ہی کھولا تھا کہ شائد اسی لئے عدیم الفرصتی کا شکار ہوگئی ہیں کہ عدیم الفرصت بندے کے لئے دھاگا کھول کر یہی ہونا تھا۔ اور بھی کئی محفلین ہیں جن میں سے اکثر کا ذکر تو آپ نے کرہی دیا ہے۔ کیا ہی اچھا ہو اگر سب پرانے محفلین دوبارہ فعال ہوں تو کیا خوب رونق لگے۔