ایک اہم استفسار

اسد

محفلین
آپ نے ورڈ میں ڈیفالٹ زبان انگلش چنی ہے، اس لئے ہر چیز بائیں سے دائیں فورمیٹ ہو گی۔ ویسے تو آپ کنٹرول اور دائیں شفٹ کو بیک وقت دبا کر فٹ نوٹ دائیں طرف لا سکتے ہیں، لیکن اس طرح سیپریٹر لائن بائیں طرف ہی رہے گی۔

درست طریقہ یہ ہے کہ آپ ڈیفالٹ زبان اردو چنیں۔ ورڈ 2010 میں File ٹیب پر جائیں اور Options پر کلک کریں، پھر اوپشن ونڈو میں Language پر کلک کریں اور اردو سلیکٹ کر کے Set as Default بٹن پر کلک کریں۔
WordLang2.png

ورڈ بند کر کے دوبارہ کھولیں، اب ورڈ میں آپ کو اردو کے لئے خاص طور پر فورمیٹنگ نہیں کرنی پڑے گی، کرسر دائیں طرف ظاہر ہو گا۔ فٹ نوٹ خود بخود دائیں طرف ظاہر ہوں گے۔
 

اسد

محفلین
ویسے اس کے دو تین سٹائل موجود ہیں اور نئی ونڈو کو سکرول ڈاؤن کریں تو بالکل نیچے والی چند سطروں پر یہ ملتے ہیں
1606430_10151914532732183_1361561444_o.jpg
ایک مشورہ :) آپ کے ڈیسک ٹوپ کا سائز بہت بڑا ہے اور مطلوبہ مواد تھوڑا ہے، سکرین کیپچر سے پہلے پروگرام کو میکسیمائز سے ریسٹور ونڈو میں لا کر اس کا سائز کم کر دیا کریں۔ پھر سکرین کیپچر (Print Scr) کرنے کے بجائے ونڈو کیپچر (Alt + Print Scr) کریں۔ میں تو اس سب کے بعد تصویر کے رنگ کم کر کے 256 (8-bit) کر دیتا ہوں اور پی این جی میں محفوظ کرتا ہوں۔
 

ابن رضا

لائبریرین
فٹ نوٹ پر کرسر رکھ کر
Right ctrl+shift
دبائیں تو بائیں سے دائیں کرسر چلا جائے گا
یہی کام
Numbering and bullets
کے لیے بھی
پھر
Format menu سے TABsپر کلک کریں اور Rightسلیکٹ کریں

aaaa_zpse148984c.jpg
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
ایک مشورہ :) آپ کے ڈیسک ٹوپ کا سائز بہت بڑا ہے اور مطلوبہ مواد تھوڑا ہے، سکرین کیپچر سے پہلے پروگرام کو میکسیمائز سے ریسٹور ونڈو میں لا کر اس کا سائز کم کر دیا کریں۔ پھر سکرین کیپچر (Print Scr) کرنے کے بجائے ونڈو کیپچر (Alt + Print Scr) کریں۔ میں تو اس سب کے بعد تصویر کے رنگ کم کر کے 256 (8-bit) کر دیتا ہوں اور پی این جی میں محفوظ کرتا ہوں۔
ویسے مواد یا کام تو خیر تھوڑا نہیں کہ پورا سرور اور ایک ہزار سے زیادہ کلائنٹس اسی سے ہی کنٹرول کرتا ہوں اور سارا بیک اپ بھی اسی کے تھرو ہوتا ہے :) تاہم آپ کی بات سمجھ گیا ہوں :)
 

ابن رضا

لائبریرین
میں نے بھی اس موضوع پر یہاں کچھ لکھا تھا۔لکھا تو اپنی یاداشت کے لئے تھا۔ لیکن اب آپ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ :)
لیکن یہ آپشنز صرف این سرکلڈ حروف یا اعداد کے لیےہی بہتر ہے باقی تو بہتر انداز میں نمبرینگ اور بلٹس کی آپشن میں دستیاب ہیں۔
دوسرا اسکا مسئلہ یہ کہ یہ آٹونمبرڈ بھی نہیں ہوتا ہر بار مختلف نمبر خود منتخب کرنا پڑتا ہیں سمبل میں سے۔میری ذاتی رائے ہے کہ کام میں سہولت کے لیے خودکار نظام کو ترجیح دینی چاہیے کہ بعد میں تدوین کی صورت میں سہولت رہتی ہے
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
میرے پاس ورڈ 2010 میں انسرٹ کے اندر سمبل کے آپشن میں جا کر مور سمبلز پر کلک کرنے کے بعد نئی ونڈو میں یہ نشانات آتے ہیں۔ نمبر ایک کا کوڈ ویسے 2460 ہے اور 2473 تک استعمال کر سکتے ہیں
اوہ تو سائنس تھی۔۔۔ اب میں سمجھا۔۔۔ :)
 
Top