گیارہویں سالگرہ جگنوؤں سی محفل

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
کبھی کبھی کچھ بھی کہنا اور الفاظ کو برتنا بے حد مشکل لگتا ہے۔۔
جیسے اس وقت میرے آس پاس بہت سے لفظوں کے جگنو جگمگا رہے ہیں مگر میں انہیں پکڑنے سے قاصر ہوں۔۔۔
سوچ رہی ہوں!!
مسکرا رہی ہوں!!
اور میرا دل اردو محفل کی محبت سے لبریز ہوا جاتا ہے۔۔!!

اردو محفل میری دوست ہے،ایک ایسی دوست جو تمام خصوصیات کا مجموعہ ہے۔۔۔
ایک ایسی دوست جس کے پاس آ کر میں نے اپنے بے شمار دن بتائے ۔۔!!
ایک ایسی دوست جو کبھی مجھ سے خفا نہیں ہوئی اور ہمیشہ خندہ پیشانی سے میرا استقبال کیا۔۔!!
ایک ایسی دوست جس نے میری غمخواری کی اور میری خوشیوں میں اضافے کا سبب بنی۔۔۔!!
میں نے محفل دوست سے بہت کچھ سیکھا، بہت کچھ پایا۔۔!!

حبس زدہ ماحول میں ہوا کےچند جھونکے جینے کی نئی امید لے کر آتے ہیں، اور میری امید اردو محفل ہے۔۔ جانتے ہیں کیوں؟ اس لیئے کہ یہاں بے شمار لوگ ایسے ہیں جو محبت کرنے والے ہیں ۔۔ چراغ جلانے والے ہیں ۔۔مسکراہٹ بکھیرنے والے ہیں۔۔ تو پھر کیوں نہ ہم اس قافلے کا حصہ بن کرراہ بنانے والے،راستہ دینے والے، مسکراہٹ بکھیرنے والے بن جائیں۔۔!!

تلخیاں، نفرتیں، عداوتیں، ایسی تمام بلاؤں کی تو ویسے بھی بہت کثرت ہے نا دنیا میں تو کیا ضروری ہے ہمارا ان میں شامل ہونا؟ کیا مزا اس کام میں جسے سب کرتے ہوں؟ ہم مشکل کام کرتے ہیں وہ کام جو بس تھوڑے سے لوگ کرنا جانتے ہیں، اور وہ کام ہے محبت۔۔۔۔!!
محبت کرنے والا دل بہت کام کا ہوتا ہے ۔۔بے حد خاص ہوتا ہے ۔۔ جسے محبت چھو جائے وہ کندن بن جاتا ہے۔۔ :)

آپ سوچ رہے ہوں گے یہ میں اتنی لمبی سی تمہید کیوں باندھ رہی ہوں۔۔ خاص موقع ہے نا!
میری دوست محفل کی سالگرہ ہے تو پھر مجھے وہ سب کچھ کہنا ہے جس سے کبھی کبھی میری دوست محفل مرجھا سی جاتی ہے ۔۔۔۔ مجھے اس کا چہرہ اترا اترا سا لگنے لگتا ہے۔۔!!

محفل دراصل وہ جگہ ہے ہی نہیں جہاں اونچی آواز میں بات کی جائے ۔۔۔
یہاں اردو سے محبت کرنے والے باذوٖق لوگ جمع ہوتے ہیں ۔۔ سیکھنے کے لیئے۔۔!! پرواز بھرنے کے کے لیے۔۔۔

کسی کو مایوس مت کیجیے۔۔ بڑی سے بڑی بات کو عمدگی سے بھی تو بیان کیا جا سکتا ہے۔۔
نرمی سے، حلاوت میں پرو کر بھی تو آگے پہنچایا جا سکتا ہے نا! تو پھر کیوں لفظوں کی اتنی خوفناک شکل بنا دی جاتی ہے کہ پھر دل ٹوٹ جائیں اور پیاری پیاری محفلیں اور ان کے مکیں روٹھ جائیں۔۔

جگنوؤں سی محفل کو ۔۔۔روشنی کے استعاروں کو میرا پیغام پہنچے کہ خلوص دل سے کی جانے والی کوشش کبھی بے ثمر نہیں رہتی۔۔!!
آپ سب مبارکباد کے مستحق ہیں کیوں کہ آپ محفل کا حصہ ہیں۔۔!!
مسکرائیے! مسکرانے کا سبب بنیں۔۔! :)
اور جو محفلین ہم سے روٹھ گئے ہیں وہ لوٹ آئیں کہ محبت کی پکار کو رد نہیں کرتے۔۔!!
 
لاریب مرزا

محفلین
ہم اپنی چشمِ تصور سے دیکھ رہے ہیں کہ ڈھیر سارے جگنو آپ کی اس تحریر ارد گرد جگمگا رہے ہیں۔ :daydreaming:
اتنے خوبصورت جذبات!! اس پر یہ کہ اتنی خوبصورتی سے قلمبند کیے آپ نے کہ ایک ایک حرف محبت سے گندھا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔ :daydreaming:
اور اپنی تحریر کے ذریعے بہت اچھا پیغام دیا آپ نے۔ ویسے تو ہم تحریر پڑھتے ہوئے مسلسل مسکرا ہی رہے تھے لیکن اس بات پر آ کر مسکراہٹ گہری ہو گئی۔ :):):):)
تلخیاں، نفرتیں، عداوتیں، ایسی تمام بلاؤں کی تو ویسے بھی بہت کثرت ہے نا دنیا میں تو کیا ضروری ہے ہمارا ان میں شامل ہونا؟ کیا مزا اس کام میں جسے سب کرتے ہوں؟ ہم مشکل کام کرتے ہیں وہ کام جو بس تھوڑے سے لوگ کرنا جانتے ہیں، اور وہ کام ہے محبت۔۔۔۔!!
محبت کرنے والا دل بہت کام کا ہوتا ہے ۔۔بے حد خاص ہوتا ہے ۔۔ جسے محبت چھو جائے وہ کندن بن جاتا ہے!! :)
اتنی پیاری تحریر پر بہت سی داد :love:
 
بھلکڑ

لائبریرین
:) :) :)
" جگنوؤں سی محفل کو ۔۔۔روشنی کے استعاروں کو میرا پیغام پہنچے کہ خلوص دل سے کی جانے والی کوشش کبھی بے ثمر نہیں رہتی۔۔!! "
اور
" مسکرائیے! مسکرانے کا سبب بنیں۔۔! "
لاجواب! :)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ہم اپنی چشمِ تصور سے دیکھ رہے ہیں کہ ڈھیر سارے جگنو آپ کی اس تحریر ارد گرد جگمگا رہے ہیں۔ :daydreaming:
اتنے خوبصورت جذبات!! اس پر یہ کہ اتنی خوبصورتی سے قلمبند کیے آپ نے کہ ایک ایک حرف محبت سے گندھا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔ :daydreaming:
اور اپنی تحریر کے ذریعے بہت اچھا پیغام دیا آپ نے۔ ویسے تو ہم تحریر پڑھتے ہوئے مسلسل مسکرا ہی رہے تھے لیکن اس بات پر آ کر مسکراہٹ گہری ہو گئی۔ :):):):)

اتنی پیاری تحریر پر بہت سی داد :love:
آپ خود بہت اچھا سوچتی اور لکھتی ہیں لاریب!
خوبصورت تبصرے کے لیے شکر گزار ہوں!☺
 
مقدس

لائبریرین
بہت اچھے عینی۔۔۔ واز ویٹنگ فور سم تھنگ لائیک دس۔۔۔ مجھے بھی سکھا دو ایسا لکھنا کہ لفظ لفظ سے خوشبو آئے ۔۔ ویل ڈن
 
نایاب

لائبریرین
اردو محفل سے لگاؤ کی عکاس بلاشبہ اک کمال رہنما تحریر
ڈھیروں دعاؤں بھری دلی داد
بہت دعائیں
 
Top