اردو سیارہ ایک ایگریگیٹر (aggregator) ہے جو پلانِٹ سافٹویر پر چلتا ہے۔ اس کا مقصد اردو بلاگرز کی تازہ تحریروں کو ایک جگہ جمع کرنا ہے۔
اگر آپ اپنے اردو بلاگ کو سیارہ میں شامل کرنا چاہتے ہیں تو شمولیت کے صفحے پر جائیں۔
چونکہ اردو سیارہ صرف مختلف بلاگز سے تحریریں جمع کرتا ہے اس لئے ان تحریروں کے مواد پر سیارہ کا کوئی زور نہیں اور نہ اردو سیارہ کی انتظامیہ کسی بھی بلاگ پر تحریر کی ذمہدار ہے۔
اگر آپ کو کسی تحریر پر اعتراض ہے تو اس بلاگ کے مالک سے بات کریں۔
اردو سیارہ پر تمام بلاگ پوسٹس ان بلاگرز کی ملکیت ہیں جنہوں نے وہ لکھیں۔ اگر ان بلاگرز کی تحریر سے کسی قانون کی خلافورزی ہوتی ہے تو اس کا ذمہدار بلاگر ہے نہ کہ اردوویب یا اردو سیارہ کی انتظامیہ۔
اگر آپ کو کسی تحریر میں اردو سیارہ کے قوائد و ضوابط کی خلافورزی نظر آئے تو آپ بذریعہ ایمیل اردو سیارہ کی انتظامیہ کو مطلع کر سکتے ہیں۔ وہ آپ کی بات پر غور کرے گی اور ان کا فیصلہ حتمی ہو گا۔
اگرچہ اردو سیارہ کی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ سیارہ کو اچھے طریقے سے چلایا جائے، اس میں تمام اردو بلاگز کو شامل کیا جائے اور قوائد و ضوابط کا خیال رکھا جائے مگر یہ سارا کام رضاکارانہ بنیادوں پر ہو رہا ہے۔ اس لئے ان میں سے کسی بھی بات کی انتظامیہ گارنٹی نہیں دے سکتی۔