اردو‌ویب

اردو‌ویب پر خوش‌آمدید

اردو پڑھنے میں دشواری؟

چونکہ یہ ویب سائٹ اردو میں ہے اس لئے بہتر ہے کہ آپ تسلی کر لیں کہ آپ کو یہاں لکھا صحیح نظر آ رہا ہے۔

If you cannot see Urdu characters properly, click here

اگر آپ کو اس صفحے پر اردو حروف صحیح لکھے نظر نہیں آ رہے تو آپ کو یہاں سے مدد مل جائے گی۔

اردو لکھنا

آجکل یونیکوڈ کی بدولت کمپیوٹر پر اردو لکھنا بہت آسان ہو گیا ہے۔ مگر پھر بھی اس کے لئے کمپیوٹر کو صحیح طرح سیٹ‌اپ کرنا پڑتا ہے۔ ہم نے اس سلسلے میں آپ کی مدد کے لئے کچھ مضامین اکٹھے کئے ہیں جو مختلف آپریٹنگ سسٹم کے لئے طریقہ‌کار کو واضح کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہماری سافٹ‌ویر ٹیم نے ایسے پروگرام بنائے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے کمپیوٹر پر بآسانی اردو لکھ سکتے ہیں۔ ہمیں احساس ہے کہ ابھی بہت سے اردودان لوگوں کے کمپیوٹر پر اردو سپورٹ نصب نہیں ہوتی اس لئے اردو‌ویب پر ہماری کوشش ہے کہ آپ ایک آن‌لائن سکرین پر موجود کلیدی تختہ استعمال کر کے ہماری ویب سائٹ پر اردو لکھ سکیں۔

اردو‌ویب کیا ہے؟

اردو جنوبی ایشیا کی زبانوں میں سے ایک عام بولی جانے والی زبان ہے جس کے بولنے والے دس کروڑ سے زیادہ ہیں۔

موجودہ زمانے میں اردو کی ترقی کے لئے اسے انٹرنیٹ اور کمپیوٹر پر فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ اگرچہ اردو کے کئی ویب سائٹ انٹرنیٹ پر موجود ہیں مگر ان میں سے زیادہ‌تر اردو کا مواد تصویری شکل میں پیش کرتے ہیں۔ اس کے کئی نقصانات ہیں۔ اس مواد میں نہ کسی الفاظ کی تلاش کی جا سکتی ہے، نہ اس میں سے تحریر کا کچھ حصہ آسانی سے نقل کیا جا سکتا ہے اور نہ ان تصویری تحریروں پر کسی قسم کی کمپیوٹنگ ممکن ہے۔ اب جبکہ یونیکوڈ کی سپورٹ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر عام ہو چکی ہے کسی بھی سافٹ‌ویر میں اردو لکھنا کافی آسان ہو گیا ہے۔ ویب، برقی خط، گپ شپ (چیٹ)، بلاگنگ، مضامین وغیرہ سب میں اردو تصویری شکل کی بجائے حرف بہ حرف لکھی جا سکتی ہے۔ اردو کی دنیا میں اردو‌ویب کا شمار اس ٹیکنالوجی کے استعمال میں صفِ اول میں ہوتا ہے۔

اردو‌ویب کا مقصد اردو سمجھنے والوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے اور اردو کو انٹرنیٹ پر مقبول بنانا ہے۔ اس مقصد کی خاطر ہماری کوشش ہے کہ:

ان مقاصد کے پیشِ نظر ہم نے اب تک جو کام کیا ہے اس میں سے کچھ دائیں طرف کے روابط سے آپ دیکھ سکتے ہیں۔

اردو‌ویب ایک رضاکارانہ سائٹ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایک رضاکار کمیونٹی تشکیل دیں جو مل کر اردو کو انٹرنیٹ پر فروغ دے۔ چونکہ ہمارے منصوبے رضاکارانہ کام پر منحصر ہیں اس لئے ہم آپ کو ہر طرح سے مدد کرنے کی ترغیب دیں گے۔ اگر آپ ہمارے ساتھ کسی کام کا بیڑا اٹھانا چاہتے ہیں یا ہمیں کوئی مشورہ یا تجویز دینا چاہتے ہیں تو آپ ہمیں برقی خط کے ذریعہ بھیج سکتے ہیں۔

اگر آپ اپنی آزاد مصدر سافٹ‌ویر کو اردو میں مقامیانے کے خواہاں ہیں تو ہماری مقامیانے والی ٹیم سے رابطہ کریں۔ ہمارے سافٹ‌ویر سائٹ پر آپ ہمارے موجودہ مقامیانے کے کام کو دیکھ سکتے ہیں۔