فار لوپ For Loop
عمومی زبان میں Loop حلقے کو کہتے ہیں۔جبکہ پروگرامنگ کی اصطلاح میں loop مخصوص پروگرامنگ ہدایات کو بار بار چلانے کا کام کرتا ہے یہاں تک کہ دی گئی شرط پوری ہو جائے۔

For Loop اور String
ہم فار لوپ (For Loop) کو سٹرنگ کے ساتھ بھی استعمال کرتے ہیں۔ سٹرنگ کے ساتھ فار لوپ کا کوڈ کچھ یوں ہوتا ہے۔
PHP:
for variable in str:
   Body

یعنی فار لوپ کسی سلسلہ (Sequence) کے اجزا (Elements) کو باری باری پڑھتا ہے اور دی گئی ہدایات کا بلاک چلاتا ہے۔
PHP:
>>> s = "URDUWEB"
>>> for i in s:
   print (i)
U
R
D
U

W
E
B

یہاں ہم نے ایک ویری ایبل s میں "URDUWEB" کا ٹیکسٹ تفویض (assign) کیا اور پھر اس کے بعد ایک For کا حلقہ (loop) بنایا۔ فار لوپ میں ہم نے ایک ویری ایبل i کے نام سے سپرد کیا اور اسے باری باری ویری ایبل s میں موجود اسٹرنگ کو پڑھنے کا فرض سونپا۔

یعنی جب پہلی بار فار لوپ چلا تو i کو ہمارے ویری ایبل کے ٹیکسٹ میں موجود پہلا کیرکٹر "U" سپرد کیا گیا۔ یعنی پہلی بار جب loop چلا تو i کی ویلیو "U" مقرر ہوئی اور جب ہم نے پرنٹ کمانڈ سے i پرنٹ کرنے کو کہا تو اُس نے U پرنٹ کیا۔

پھر جب دوسری بار لوپ چلا تو اب i کو ٹیکسٹ میں موجود دوسرا کیرکٹر "R" سپرد کیا گیا اور پرنٹ کمانڈ نے پھر سے i جس کی ویلیو اب "R" تھی پرنٹ کیا۔

اسی طرح فار لوپ چلتا رہا اور ہر بار ایک نیا کیرکٹر پرنٹ کرتا رہا یہاں تک کے s میں موجود ٹیکسٹ تمام ہو گیا۔ جب s میں موجود ٹیکسٹ تمام ہوگیا (یعنی لوپ کی مقررہ شرط پوری ہو گئی) تو لوپ ختم ہو گئی۔

مزید سمجھنے کے لئے ایک اور مثال :
PHP:
>>> t = "Python Basics"
>>> for var in t:
   print (var)
P
Y
T
H
O
N

B
a
i
s
c
S
 
For Loop اور Range
پائتھون میں ایک دستیاب (Built-in) فنکشن range بھی ہوتا ہے۔ range عموماً 0 سے لے کر دیے گئے عدد تک عددی ترتیب (Range) فراہم کرتا ہے۔

range فنکشن میں تین دلائل ہوتے ہیں۔ جن میں سے ایک لازمی اور دو اختیاری ہوتے ہیں۔
کوڈ:
range([start,] stop[, step]) -> range object

Stop لازمی دلیل (argument) ہے۔ جبکہ Startاور Step قوسینِ کبیر [] میں دیے گئے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ دونوں دلائل (argument) اختیاری ہیں اور ان کا دینا لازمی نہیں ہے۔ ایک دلیل (argument) دی جائے تو اسے Stop تصور کیا جائے گا۔
فار لوپ کے ساتھ range کو اکثر استعمال کیا جاتا ہے۔

PHP:
>>> for i in range (6):
   print (i)
0
1
2
3
4
5

اس مثال میں ہم نے range فنکشن کو کال کرتے ہوئے صرف ایک دلیل (argument) فراہم کی ہے جو بتا رہی ہے کہ کس نمبر تک لوپ چلانی ہے۔ یعنی ہم نے Rang فنکشن کو 0 سے لے کر 9 تک رینج فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یاد رہے کہ رینج میں ویلیو 0 سے دی جاتی ہے اور دیا گیا عدد رینج میں شامل نہیں ہوتا بلکہ range ایک عدد پہلے ختم ہو جاتی ہے۔

ہماری مثال میں فار لوپ دی گئی range کے مطابق دس چکر لگائے گی اور ہر چکر میں ایک نمبر پرنٹ کرے گی۔ نتیجے کے طور پر 0 سے لے کر 9 تک کے اعداد پرنٹ ہوں گئے۔

PHP:
>>> for i in range(5,12):
   print (i)
5
6
7
8
9
10
11

اس مثال میں ہم نے دو دلائل (arguments) دیے ہیں۔ پہلا Start اور دوسرا Stop۔ یعنی اس مثال میں range فنکشن 5 سے آغاز ہوگا اور (1-12) تک عددی ترتیب فراہم کرے گا۔ باقی نتیجہ وہی ہے جو اوپر والی مثال میں دیا گیا ہے۔

PHP:
>>> for i in range(0,10,2):
   print (i)
0
2
4
6
8

اس مثال میں تین دلائل (arguments) دیے گئے ہیں۔ ۔ پہلا Start، دوسرا Stop اور تیسرا Step۔یہاں Step اضافی دلیل (argument) ہے جو رینج فنکشن کو یہ بتاتی ہے کہ ہر عدد کے بعد کتنے نمبر آگے بڑھنا ہے۔
بائی ڈیفالٹ اسٹیپ 0 ہوتا ہے جبکہ ہماری مثال میں یہ 2 عدد ہے۔
 
Top