روزے کی حالت میں غلطی سے کیا کھایا، پیا؟

جاسمن

لائبریرین
ہمارے باغیچے میں جب چرخیں پھرتی تھیں تو انھیں گندم کے دانے بھی دیے جاتے تھے۔ باغیچے میں گندم کے پودے لگے اور آج ایک پودے میں بالی بھی آ گئی۔ میں نے سِٹّا توڑا اور بہت خوشی سے بتاتے ہوئے، اللہ کی تعریف کرتے ہوئے ایک نرم سا، پولا سا دانہ چھیل کے منہ میں ڈال کے ابھی آدھا ادھورا ذائقہ لیا تھا کہ مجھ سے پوچھا گیا۔
"آپ کا روزہ نہیں ہے کیا؟"
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میرے کسی جاننے والے نے بھولے سے پانی پی لیا اور کسی نے ایک عدد کیلا کھایا۔ لیکن مجھ سے کبھی ایسی کوئی بھول نہ ہوئی۔ 🙂
 
سید ذیشان

محفلین
پہلا روزہ تھا۔ آٹھ دس سال کی عمر ہو گی اور شدید گرمیوں کا روزہ تھا۔ پورا دن روزہ رکھا۔ سکول بھی گیااورروزہ افطار ہونے سے دس منٹ پہلے پانی کا گلاس پی لیا۔ والدہ نے آواز دی جب سنائی دیا تو آدھا گلاس پی چکا تھا۔
 
جاسمن

لائبریرین
پودے وغیرہ دیکھتے ہوئے جب سبزیوں کی کیاری کی طرف گئی تو مٹر کے چھوٹے سے پودے میں تین پھلیاں لگی تھیں۔ جن میں سے دو بھری ہوئی تھیں۔ دونوں توڑیں۔ دونوں میں سے مٹر نکال کے کھائے۔ جب کھا لیے تو یاد آیا۔ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کل شام باورچی خانے میں افطاری بناتے ہوئےخربوزہ کاٹ رہا تھا کہ اذان ہو گئی تو وہیں کاٹتے کاٹتے روزہ کھول لیا ۔کھانا گرم کر کے کھانے کے لیے رکھا تو ٹائم دیکھا اور پتہ چلا کہ یہ اذان پاکستان کے مغرب کے وقت کی تھی اور اذان کی آواز کراچی کے گھر میں لگے کیمرے میں سے آئی تھی ۔ ابھی میرے افطار میں سوا گھنٹا باقی تھی ۔ جلدی سے کھلا ہوا روزہ دوبارہ بند کیا ۔ :)
کالی گھٹا چھائی ہوئی تھی اور بوندا باندی بھی شروع ہوگئی تھی غلط فہمی سے تو گمان یہی تھا کہ روزہ کھلنے والا ہو گا ۔ورنہ وہاں کے موذن کی آواز پر ضرور دھیان جاتا۔کیونکہ یہاں اور وہاں کے موذن کی آوازیں خوب جانی پہچانی ہوئی ہیں ۔ خیر کل کا روزہ دو قسطوں میں ہو گیا ۔
 
ظفری

آپ کی پہلی اور اس پوسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ خاصی خوش خوراک ہیں ۔ :thinking:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گندم کی ایک بالی اور مٹر کے دو دانے کھانے پر تو میں انہیں بسیار خور تو کہنے سے رہا ۔ :notworthy:
صرف پہلا اور آخری دانہ گنتی میں آیا ہو گا ظفری بھائی۔
یہ بھی پنجابیوں کی خاص صفت ہے۔
یہ مت پوچھ لیجئے گا کہ ہمیں کیسے یہ سب معلوم
 
نکتہ ور

محفلین
کل شام باورچی خانے میں افطاری بناتے ہوئےخربوزہ کاٹ رہا تھا کہ اذان ہو گئی تو وہیں کاٹتے کاٹتے روزہ کھول لیا ۔کھانا گرم کر کے کھانے کے لیے رکھا تو ٹائم دیکھا اور پتہ چلا کہ یہ اذان پاکستان کے مغرب کے وقت کی تھی اور اذان کی آواز کراچی کے گھر میں لگے کیمرے میں سے آئی تھی ۔ ابھی میرے افطار میں سوا گھنٹا باقی تھی ۔ جلدی سے کھلا ہوا روزہ دوبارہ بند کیا ۔ :)
کالی گھٹا چھائی ہوئی تھی اور بوندا باندی بھی شروع ہوگئی تھی غلط فہمی سے تو گمان یہی تھا کہ روزہ کھلنے والا ہو گا ۔ورنہ وہاں کے موذن کی آواز پر ضرور دھیان جاتا۔کیونکہ یہاں اور وہاں کے موذن کی آوازیں خوب جانی پہچانی ہوئی ہیں ۔ خیر کل کا روزہ دو قسطوں میں ہو گیا ۔
کھلا ہوا روزہ آسانی سے بند ہو گیا تھا نا ؟
کوئی مشکل تو نہیں ہوئی؟
 
جاسمن

لائبریرین
آج ایمی بڑی حسرت والے لہجے میں اپنی خواہش کا اظہار کر رہی تھی کہ ایک رمضان میں بھیا نے دال چاول کی آدھی پلیٹ اور پانی کا ایک گلاس پی لیا تو انھیں اپنا روزہ یاد آیا۔ میرے ساتھ آج تک ایسا نہیں ہوا۔ کاش میرے ساتھ بھی ایسا کچھ ہو تو مزہ آ جائے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
دھوپ بہت تیز ہے۔ روزہ رکھتا ہوں مگر روزے کو بہلاتا رہتا ہوں۔ کبھی پانی پی لیا، کبھی حقہ پی لیا، کبھی کوئی روٹی کا ٹکڑا کھا لیا۔ یہاں کے لوگ عجب فہم رکھتے ہیں۔ میں تو روزہ بہلاتا ہوں اور یہ صاحب فرماتے ہیں کہ تُو روزہ نہیں رکھتا۔ یہ نہیں سمجھتے کہ روزہ نہ رکھنا اور چیز ہے اور روزہ بہلانا اور بات ہے۔
مرزا غالب کے ایک خط سے اقتباس
 
Top