You are using an out of date browser. It may not display this or other websites correctly. You should upgrade or use an alternative browser.
بنتِ سلیم
السلام و علیکم:
اردو محفل کے کاروان میں شامل ہوتےہوئے مجھے خوشی ہو رہی ہے۔ ایک ایسا پلیٹ فارم جہاں اچھے ذہن اور تخلیقی لوگوں کا آشیانہ ہو، جہاں ہر طرف علم و دانش کے خزانے بکھرے ہوں تو کیوں نہ ان بکھرے موتیوں سے اپنے دامن کو بھر لیا جائے۔ بس یہی سوچ کر اس کاروان میں شامل ہو گئی۔ اب کہاں تک ساتھ چلتی ہوں اس کاعلم تو اللہ کو ہے مگر کوشش یہی رہے گی کہ روز تھوڑی دیر اس علم کے سمندر میں سیر کی جائے۔
تھوڑا سا اپنا تعارف بھی کروا دیتی ہوں،
نام تو کچھ اور ہے مگر بنتِ سلیم سے پہچان سکتے ہیں۔ کراچی کی رہائشی اور ایک فارماسوٹیکل کے آفس میں جاب کرتی ہوں۔ سرسید کالج سے گریجویٹ اور سادہ مزاج ہوں۔ نہ زیادہ روشن خیال نہ زیادہ تنگ نظر۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے دلچسپی ہے اور ملک میں جدید سائنسی ترقی کی خواباں۔ اس لیے ایسے لوگوں کی دل سے عزت کرتی ہوں جو ملک و قوم کی ترقی کے لئے ہر وقت کام کرتے ہیں۔