کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے بالکل سامنے سڑک کی دوسری طرف تو کھیت تھے (آجکل کا پتہ نہیں) اور چند قدم پیچھے ماس کوم ڈپارٹمنٹ تھا. ہمارے کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کی اس نئی بلڈنگ کا افتتاح بھی اسی سال ہوا تھا۔ فوٹوکاپی شاپ اور کینٹین کیونکہ ماس کوم میں تھی اس لئے اکثر ماس کوم میں آنا جانا لگا رہتا تھا۔