You are using an out of date browser. It may not display this or other websites correctly. You should upgrade or use an alternative browser.
ریاست علی
میرا نام ریاست علی ہے۔ آزادکشمیر کے ضلع باغ سے تعلق رکھتا ہوں۔گزشتہ 20 سال سے راولپنڈی میں مقیم ہوں۔ سرکاری ملازمت کرتا ہوں۔ انٹر نیٹ پر اُردو زبان کی نشر واشاعت اور ترقی کے لیے خدمات پیش کرنا چاہتا ہوں۔ میں اُردو ٹائپنگ کی صورت میں اپنی خدمات لے کر حاضر ہُوا ہوں۔میں چاہتا ہوں کہ قارئین کوانٹر نیٹ پر اُردو زبان میں ہر قسم کی معلومات باآسانی دستیاب ہو اور انگریزی کی طرح اُردو زبان میں بھی ہر قسم کا لٹریچر مل سکے۔ ہمارے ہاں غربت کی وجہ سے اکثر لوگ اُردو زبان میں شائع شدہ نادر و نایاب کُتب خرید کر پڑھنے کی استاعت نہیں رکھتے، انٹر نیٹ ایک سستہ ترین ذریعہ ہے جس کے ذریعے سے عام آدمی وہ کتاب جو کہ اس نے کبھی دیکھی بھی نہیں اور خریدنے کی اسطاعت نہیں رکھتا انٹر نیٹ پر پڑھ سکتا ہے۔اس وقت ہمارا معاشرہ تنزلی کا شکار ہے ،ہم تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں ، ہمارے معاشرے میں ہر وہ بُرائی سرایت کر چکی ہے جو اسلام سے پہلے جاہلیت کے دور میں تھیں اس کی بڑی وجہ ہماری اسلام سے دُوری ہے ۔یہ وہ وقت ہے کہ ہمیں اپنی سوئی ہوئی قوم کو جگانا ہو گا، ہمیں اسلامی تعلیمات کو عام کرنا ہو گا اپنے اسلاف کے وہ کارنامے جن کو پڑھ کر ایمان تازہ ہو جاتا ہے اور مُردہ روح میں جان آ جاتی ہےعام کرنے ہوں گے تا کہ ہمارے معاشرے میں ایک سچے اور پکے مسلمان کی رُوح بیدار ہو سکے۔