You are using an out of date browser. It may not display this or other websites correctly. You should upgrade or use an alternative browser.
شقران آزاد
ویسے توتیسری دنیا میں رہنے والے عام سے فرد کا کوئی خاص تعارف نہیں ہوتا، چناچہ میرا شمار بھی اسی نوع میں ھوتا ہے سو میرا بھی کوئی خاص تعارف نہیں۔ اب کہیں ایسا نہ ھو کہ آپ مجھے بالکل ہی نظر انداز کر دیں سو مختصراََ اتنا کہوں گا کہ ہربڑا شاعر موسمِ سرما میں پیدا ہوا، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ چاہے وہ غالب ھو، اقبال ہو یا فیض، سبھی سرد موسم کی پیداوار تھے مگر خیالات کی جولانی میں وہ جوش تھا۔۔۔۔۔۔
آگے آپ سب جانتے ہیں، تو یہ بندہ نا چیز بھی نومبر کی ایک ٹھٹھرتی شام میں اس جہانِ رنگ و بو میں خوشبو کا نیا جھونکا اپنے ساتھ لایا۔
زیادہ تفصیل میں نہیں جاتے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یہ ناچیز ملتان میں ایک مشہور نجی کالج میں تدریسی فرائض سر انجام دے رہا ہے،شاعری، کالم نگاری، افسانے اور دیگر فضولیات بھی ساتھ ہیں۔