You are using an out of date browser. It may not display this or other websites correctly. You should upgrade or use an alternative browser.
شیخ عبد المالک
میرا تخلص مضطر اور دہلوی نسبت ہے ۔ میرے دادا اور نانا ، دونوں، شیخ محمد ابراہیم ذوق کی اولاد سے تھے۔ میری پیدائش بھی دہلی کی ہے ۔ قیام پاکستان کے فورا بعد میرے والدین ہجرت کر کے کراچی آ گئے جہاں میں نے ابتدائی تعلیم ایک معروف مشنری اسکول میں حاصل کی۔ بعد ازاں ایچیسن کالج لاہور سے کیمبرج اسکول سرٹیفیکٹ اور ہائر اسکول سرٹیفیکٹ کے امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کرنے کے بعد ایک برطانوی کمپنی میں مینجمنٹ کا حصہ بنا ۔ ساتھ ہی پیشہ ورانہ(چارٹرڈ سکریٹری) تعلیم جاری رکھی۔ 55 سال سے لندن کی چارٹرڈ انسٹیٹیوٹ آف سکریٹریز کا ممبر ہوں۔ 60 سال تک مختلف نامور کثیر القومی اور پاکستانی کمپنیوں میں اعلی عہدوں پر فائز رہنے کے بعد ریٹائر ہوا ۔ 13 سال سابقہ مشرقی پاکستان میں اور باقی موجودہ پاکستان میں کزارے ۔ اب ایک معروف اشاعتی ادارے سے بطور ایڈوائزر منسلک ہوں ۔ میری کتاب ' ارزو' (2500 اشعار کی نعتیہ مسدس اور متعدد ملی نظموں پر مشتمل ) شائع ہوکر اردو کے کئ معتبر اصحاب (بشمول پروفیسر ابوالخیر کشفی ، ڈاکٹر فرمان فتحپوری ، پروفیسر حسنین کاظمی، ادیب رائپوری، تابش دہلوی، راغب مرادابادی، وغیرہ ) سے داد تحسین پا چکی ہے۔ اس کے علاؤہ اقبال کے شکوہ، جواب شکوہ کا انگریزی میں منظوم ترجمہ، اور بائبل کے حوالوں سے یہودیت، عیسائیت اور اسلام پر ایک تحقیقی کتاب بھی شائع ہوئی ہیں اور اہل علم نے ان کی پذیرائی کی ہے ۔