ص

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • السلام علیکم۔

    امید کہ بخیر ہوں گے۔ اتفاق سے چند روز قبل محفل ایک اٹیک کا شکار ہوئی جس کے نتیجہ میں ہم نے محفل کو ایک پرانے بیک اپ پر ری اسٹور کر دیا۔ اور نتیجتاً ایک پرانے بگ کو پھر سے زندہ کر دیا۔ اسے کے باعث آپ کو اردو لکھنے میں دقت ہو رہی ہے۔ اگر آپ فائرفاکس یا انٹرنیٹ ایکسپلورر براؤزر استعمال کریں تو ان شاء اللہ اردو لکھنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔ نیز یہ کہ چند ہفتوں میں اردو محفل کو اپگریڈ کیا جا رہا ہے جس کے بعد اسے کسی بھی براؤزر میں استعمال کیا جا سکے گا۔ ان شاء اللہ :)

    والسلام
    وعلیکم السلام۔

    محترم، آپ نے پہلے سے موجود ایک دھاگے اپنے پرعجیکٹ کا تعارف کروایا تھا جو کہ مؤثر طریقہ کار نہیں۔ آپ کو چاہئے تھا کہ ایک علیحدہ موضوع شروع کر لیں۔ اور وہاں قدرے تفصیل سے پروجیکٹ کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کریں۔ اس کے علاوہ آپ نے ہم سے ہمارا ای میل ایڈریس طلب کیا تھا جو ہم نے ذاتی پیغام میں ارسال کر دیا تھا۔ آپ جس طور رابطہ کرنا چاہیں کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس کہنے کے لئے کافی کچھ ہے اور لکھنے میں مشکل درپیش ہے جس کے باعث ٹیلیفونک رابطہ چاہتے ہیں تو اپنا رابطہ نمبر ہمیں ذاتی پیغام میں ارسال کر دیں، اور فون کال وصول کرنے کے مناسب اوقات بھی۔ ان شاء اللہ ہم آپ سے رابطہ کی کوشش کریں گے اور مناسب مشورے دینے کی کوشش کریں گے۔

    والسلام۔
    صفدر، السلام علیکم
    خوشی ہوئی کہ آپ اپنی خدمات برقی کتابوں کے لئے دینا چاہ رہے ہیں۔ لیکن تصویری مواد میں قبول نہیں کرتا۔ سائٹ پر دیکھیں، محض تحریری ورڈ ڈاک/ٹیکسٹ فائل کے طور پر کتابیں فراہم ہیں۔ یونی کوڈ یا ان پیج مواد ای میل کر دیں۔ میرا ای میل
    aijazubaid@gmail.com
    اعجاز
    آپ اس ربط پر مختلف زمرہ جات ملاحظہ فرما لیں۔ ان میں سے جو مناسب ترین معلوم ہو وہاں ایک نیا دھاگہ شروع کر لیں۔ اس طرح آپ کی بات تما محفلین تک پہونچ سکے گی۔ یوں ذاتی پیغامات میں لکھنے پر آپ کی بات سبھی کی نظروں میں نہیں آ سکے گی۔

    مزید کوئی مشکل درپیش ہو تو بلا تکلف حکم کریں۔ ممکن ہے کہ ہم کچھ دیر میں سو جائیں لیکن بیدار ہو کر جواب ضرور دیں گے ان شاء اللہ۔

    والسلام۔
    وعلیکم السلام۔

    امید کہ بخیر ہوں گے۔ آپ کو اردو لکھنے میں کیا مشکل در پیش ہے؟ پیغام لکھنے کے لئے دستیاب سبز خانے میں آپ باسانی فونیٹک کیبورڈ لے آؤٹ کے تحت اردو لکھ سکتے ہیں۔ یا ضرورت ہو تو نیچے موجود آئیکن پر کلک کر کے ایک ورچؤئل کیبورڈ کھول سکتے ہیں، جس پر کلک کر کے لکھنا ممکن ہو سکے گا۔

    والسلام۔
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top