You are using an out of date browser. It may not display this or other websites correctly. You should upgrade or use an alternative browser.
طاہر نذیر
كچھ میرے بارے میں
ويسے تو کسی تعارف کا محتاج نہیں ہوں لیکن اکاونٹ بنا کہ گردن اوپر ہی کی تھی کہ لکھا ہوا آیا اردو محفل کو اپنا تعارف کراو
پیدائیش تو کشمیر جنت نظیر میں ہوئی تھی لیکن آدم کی طرح زیادہ دیر وہاں نہ رہ سکا : ٹھنڈے پانی کے چشمے ندی نالے میرے گھر کے پاس سے گزرتے ہیں لیکن علم کی پیاس نے بارہ سال سے زیادہ کشمیر میں نہ رہنے دیا
آٹھویں کہ بعد قرآن حفظ کیا اور پھر صنعت و تجارت کے مرکز گوجرنوالا کا رخت سفر باندھا
درس نظامی کے بانچ سال وہاں گزارے عربی ادب کے ساتھ ساتھ میٹرک اور ایف اے بھی کر لیا
کیونکہ کھانا ،رہائش، تعلیم ، سب فری ہو اور ماہانہ دو سو روپے بھی ملتے ہو ں تو کفران نعمت کون کرتا ہے
اسلامک یونیوورسٹی اسلام آباد سے بی ایس اور ایم ایس کیا عربی ادب میں :المدح عند ابن زیدون : پر پیپر بھی لکھا
ابھی ایک پریویٹ ادارے میں لکھنے پڑھنے کا کام کرتا ہوں
اچھا لکھنے اور پڑھنے کا شوق اردو محفل کی دہلیز پر لے آیا ہے