عبدالوہاب سخن

تعارف: ( بشکریہ آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا )
عبدالوہاب سخن کی پیدائش سن 1970 میں اتر پردیش کے ضلع رام پور میں ہوئی۔تعلیم جامعہ ملیہ اسلامیہ ، نئی دہلی اور روہیلکھنڈ یونیورسٹی، اترپردیش سے حاصل کی۔انگریزی ادب میں ایم اے کیا اور ہندوستان کے مختلف اسکول و کالجوں میں درس و تدریس سے وابستہ رہے۔ فی الحال سعودی عرب کی الجوف یونیورسٹی میں شعبہ انگریزی میں سینئر لکچرر کے عہدہ پر فائز ہیں۔
عبدالوہاب سخن کا تعلق رام پور کی علمی و ادبی سر زمین سے ہیں۔ اوائل عمر سے ہی شاعری کا شوق تھا جو تا حال جاری ہے۔حال ہی میں ان کا
شعری مجموعہ ‘ نئی رُت کا سفر‘(2014) منظرِ عام پر آیا ہے۔ عبدالوہاب سخن منفرد لب و لہجہ کے معتبر شاعرہیں۔اسلوب کی تازگی اور سخن آفرینی ان کے کلام کے کچھ ایسے اوصاف ہیں جو انہیں ہجوم سے جدا کرتےہیں۔ان کے بہت سے اشعار رسائل و جرائد اور سوشل ویب سائٹس نے ذریعہ زبان زد خاص و عام ہیں۔ نا صرف یہ اخبارات و رسائل ان شعروں کو اخبارات و رسائل اپنے کالموں، اداریوں میں اور ٹی وی انکرز اپنے شوز میں استعمال کرتے رہے ہیں۔۔ یہ مشہورِ دوراں شہر انہی کا ہے۔۔
شاید کہ یہ زمانہ انہیں پوجنے لگے::::::::کچھ لوگ اس خیال سے پتھر کے ہوگئے
عبدالوہاب سخن کے بارے میں کچھ مشاہیر کی آراء:
عبدالوہاب سخن اایسا شاعر ہے جسکو پڑھنے کے بعد لگتا ہے کہ نئی نسل میں اردو شاعری کا مستقبل تاریک نہیں ہے۔ ۔۔( بشیر بدر)

عبدالوہاب سخن کی غزل تغزل آشنا ہے یہی وجہ ہے کہ اُن کا کلام پڑھنے والا دو چار غزلیں پڑھ کر تھک نہیں جاتا بلکہ لطف اندوز ہوتا چلا جاتا ہے۔ ایک اور بات جو ان کی شاعری کا خاصہ ہے وہ اظہار کی سہولت ہے ۔وہ مشکل سے مشکل مضمون بڑی آسانی سے باندھ دیتےہیں۔۔۔(عباس تابش)
یہ بات میں پوری ایمانداری اور اعتماد کے ساتھ لکھ سکتا ہوں کہ عبدالوہاب سخن دنیائے سخن اپنے منتخبہ رستے پر جس کمٹمنٹ اور یقین کے ساتھ محوِ سفر ہیں وہ انہیں قبول عام تک پہونچانے کی ساری نشانیاں رکھتا ہے۔وہ جس بے ساختہ نزاکت سے کچھ نئے اور انوکھے جذبوں کی نمائندگی کرتے ہیں میں اس کے لئے ان کے قلم کو لائقِ تحسین سمجھتا ہوں۔ ۔(فرحت شہزاد)

یوم پیدائش
فروری 1، 1970 (عمر: 54)
مقام سکونت
ہندوستان ، رام پور اتر پردیش
جھنڈا
India
موڈ
Breezy
Gender
Male
Occupation
درس و تدریس

Following

مقتدی

تمغے

  1. 10

    بہت پسند کیا جاتا ہے۔

    Your messages have been positively reacted to 25 times.
  2. 1

    پہلا پیغام

    اس ٹرافی کو حاصل کرنے کے لیے اس سائٹ پر کہیں کوئی مراسلہ شامل کریں۔
  3. 2

    کسی نے آپ کا پیغام پسند کیا ہے۔

    Somebody out there reacted positively to one of your messages. Keep posting like that for more!
Top