You are using an out of date browser. It may not display this or other websites correctly. You should upgrade or use an alternative browser.
فرخ نوازفرخ ۔ صوابی
میرا نام فرخ نوازفرخ اور میرا تعلق ضلع صوابی کے ایک چھوٹے سے گاؤں کڈی سے ہے۔ پیشے کے لحاظ سے سول انجینئرہوں۔
شاعری کے حوالے سے بات کروں تو مجموعی طور پر میری تین اور اُردو شاعری کی دو کتابیں (1۔اُداس چہرہ اُداس آنکھیں-2008، 2- کاش تم سمجھ پاتے-2016)شائع ہو چکی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ میں ایف ایم 94 ریڈیو صوابی سے ہفتہ وار اُردو اَدبی پروگرام ''رات کنارے'' کی میزبانی بھی کرتا ہوں۔ اس پروگرام میں کچھ غزلیں اور نظمیں ہوا کرتی ہیں اور ساتھ میں سامعین کی لائیو فون کالز بھی شامل کی جاتی ہیں۔ یہ پروگرام ہفتہ رات 11 بجے سے 01 بجے تک ایف ایم 94 صوابی سے براہ راست نشر کیا جاتا ہے جسے لائیو اسٹریمنگ پر پوری دنیا میں بآسانی سُنا جا سکتا ہے۔