پس منظر میں کتنے اصول کار فرما ہیں ، یہ پچھلی دفعہ نہیں بتایا گیا تھا اور اسی کی طرف اشارہ کیا پھر سے۔
جو مسلسل کھیل رہے ہیں انہیں تو معلوم ہے مگر مجھے ایک اصول بتا کر اصول شکن ٹھہرا دیا جاتا ہے جبکہ جس اصول کا مجھے بتایا ہی نہیں گیا یا جس کی وضاحت اب ہو رہی ہے یا جو میرے مراسلوں اور سوال...
ادبِ مہجر کی اصطلاح پہلی دفعہ پڑھی ہے اور جہاں تک میں سمجھا ہوں یہ ہجرت سے جڑے ادب کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
باقی چیزیں ایک طرف، ترکیب افصح ہے۔ افصح کا لفظ تازہ تازہ غالب کے خطوط میں پڑھا اور پھر ابھی ابھی مبادیات فصاحت کے مضمون سے بھی سمجھنے کی کوشش کی ہے مگر پھر بھی استعمال میں اعتماد کا فقدان...
سب سے پہلے تو بہت شکریہ محمد خرم یاسین
اگر یہاں تحریر کا متن پیش نہ کیا جاتا تو نہ تو اتنے لوگوں کی رائے آتی اور نہ بہت سے ایسے لوگوں کو پڑھنے کا موقع ملتا جو رائے دیے بغیر صرف پڑھ کر گزر جائیں گے۔
میں نے بھی مکمل تو نہیں پڑھا مگر یہ جملے پسند آئے۔ اگر ہو سکے تو لمبی تحریر کو متعدد حصوں میں...
اصل میں لنک پر جانا اور پھر اس میں مضمون تلاش کرکے پڑھنا کئی اضافی اقدامات پر مبنی ہے۔ اس موضوع پر اگر کوئی شخص صحیح معنوں میں تحقیق کر رہا ہو اور اس کی خاصی دلچسپی ہو تو وہ تو یہ تردد کر لے گا مگر ایک عام صارف کو اگر متن کی کچھ جھلکیاں یہیں مل جائیں تو کئی لوگوں کی دلچسپی پیدا ہو گی اور دوسرا...
ضعیف روایت اگر اپنے حق میں پیش کروں تو بقول راوی اصل شے دلچسپی اور دلجمعی کی ہوتی ہے نہ کہ عمر کی بہاریں بیت جانے اور کہنہ مشق ہونے سے۔
اب یہ بتائیں کہ اس وقت تو میں نے آپ کے مراسلے کا اقتباس لیا اور اسی ترتیب سے بتائے گئے حرف سے جملہ شروع کیا مگر لڑی کے آخری مراسلے کو نظرانداز کرکے ایسا کیا۔...
عاجز آ گیا ہوں میں ان حروف تہجی کے کھیلوں سے۔
یہ ویسے میرے خیال سے اصول کے مطابق ہو گیا ہے مگر کئی حروف مشکل اور ان سے لفظ اور پھر جملہ ازحد مشکل ثابت ہوتے ہوں گے۔
اللہ کا شکر ہے اور اس دور میں خیریت کا دریافت کرنا واقعی سمجھ میں آتا ہے، کسی زمانے میں یہ محض رسمی جملہ ہوا کرتا تھا۔
امید ہے فرحت کیانی آپ کی طرف بھی سب خیریت ہی ہو گی۔
ضرور، جب بھی فرصت یا کام کی منصوبہ بندی بھی کرنا مقؤد ہو تو ضرور بتائیں کیونکہ پرانے ممبران کی وجہ سے نئے لوگوں کو بھی...