مابدولت بھی تمامتر جاہ وجلال کو درخوراعتنا نا گردانتے ہوئے اس کار خیر میں جت کر ذخیرۂ الفاظ میں تقریباٰ 10 جملوں کا عطیۂ گرانقدر پیش کرنے کا وسیلہ بن چکے ہیں ، اور اب حصول خلعت شاہی کے لیے اوالعزم ہیں !:):)
اس اطلاع اندوہناک نے قلب و ذہن کو ماؤف اور صدمۂ شدید سے دوچار کیا ۔ برادرم شمشاد اردو محفل کے ہردلعزیز اور سرمایۂ گرانقدر تھے ۔ محفل اپنا ایک ستون کھو بیٹھی ۔ اللہ تبارک تعالی سے دعا ہے کہ انہیں جنت الفردوس میں مقام اعلی و ارفع عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔۔ آمین ثم آمین ۔
اردومحفل فورم پر عرصۂ ہشت سال کی تکمیل پر مابدولت عزیزی فہد اشرف کو قلب صمیم کی نہاں ، عیاں و پنہاں گہرائیوں سے حدیۂ تبریک پیش کرتے ہوئے مسرت محسوس کرتے ہیں ۔
:congrats: ہو فہد۔:):)
تمام عمر تجھے زندگی کا پیار ملے
خدا کرے یہ خوشی تجھ کو باربار ملے
اس دعا کے ساتھ مابدولت استاد محترم جناب الف عین صاحب کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔
:birthday:ہو۔
مابدولت برادرمحترم محب علوی کو اردومحفل میں عرصۂ ہشتداہ سال کی تکمیل پر قلب صمیم کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔
بہت بہت :congrats: ہو ۔:):)
انا للّه و انا الیہ راجعون
یہ اندوہناک خبر بلاشبہ دل پر ایک صدمہ بن کر ٹوٹی ۔ محترم وارث بھائی اردو محفل کی ایک ذی علم اور وسیع المطالعہ شخصیت تھے ، جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی ۔ اللہ تعالی وارث بھائی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین