You are using an out of date browser. It may not display this or other websites correctly. You should upgrade or use an alternative browser.
محمد اکبر نیازی
میں اپنے بچپن سے اردو ادب کا دِلدادہ ہوں. میں نے اپنے بچپن سے لکھنا شروع کیا اور شاعری کے علاوہ نثر اور انگلش لٹریچر پر بھی طبع آزمائی جاری ہے. اردو ادب سے میری محبت کی ایک لازوال داستان ہے اور اس کی ترویج و ترقی میرا بہت بڑا خواب ہے. میری ایک دیرینہ خواہش ہے کہ ہمارے معاشرے میں اردو ادب اور اس سے جُڑے لوگوں کو ایک معتبر درجہ ملے جس طرح سے باقی شعبہ ہائے زندگی کو ملا ہوا ہے. اور اس سلسلہ میں بہت سی تنظیموں میں کام کرنے اور پرکھنے کے بعد مجھے سخت مایوسی نے بھی گھیرا لیکن میرا خواب اور خواہش بہت مضبوط ہیں. مَیں نے ایک تنظیم کی بنیاد رکھی ہے جس کا نام ترویجِ ادب پاکستان ہے. اور یہ تنظیم صرف خالص ادبی مقاصد کے لیے کام کر رہی ہے اور تنظیم اپنے نام کے حساب سے اپنا کام جاری رکھے گی. اس تنظیم میں بہت خالص ادبی شخصیات کی سرپرستی حاصل ہوئی ہے. انشاءاللہ یہ کاوش مرتے دم تک جاری و ساری رہے گی.