You are using an out of date browser. It may not display this or other websites correctly. You should upgrade or use an alternative browser.
محمد ذیشان علی
السلام علیکم
میرا نام محمد ذیشان علی ہے میں لاہور میں رہتا ہوں
پیار سے مجھے ذی___علی بلاتے ہیں
میکینکل سب انجینئرنگ میں 3 سال کا ڈپلومہ کیا ہے
اردو لٹریچر اور اسلامک بکس بکس پڑھنا میری عادت ہے
شاعری سے نویں جماعت سے ہی بہت گہرا لگاؤ ہے
تھوڑی بہت ٹوٹی پھوٹی شاعری خود بھی کبھی کبھی لکھ لیتا ہوں ویسے کمال حیرانگی کی بات یہ ہے کہ ابھی تک کوئی تخلص نہیں رکھ پایا اپنا...(کوئی دوست اگر سجیسٹ کرنا چاہے تو Zeeali1212@gmail.com
ای میل ایڈریس پر بتاسکتا ہے ..
میری کمزوری میری یادداشت ہے بہت جلدی بھول جاتا ہوں
عشق حقیقی سے تعلق رکھنے کی کوشش کرتا ہوں
مجازی عشق کو بھی سمجھتا ہوں کہ اس عشق کی کوئی حد نہیں ہوتی
یہ کبھی بھی؛ کسی سے بھی؛ کہیں بھی ؛ بس ہو جاتا ہے
اس میں لڑکی اور لڑکے کی جس محبت کا فلسفہ بتایا جاتا ہےوہ کمیاب ہی ہے
جس عشق مجازی کی معنی میں سمجھتا ہوں وہ الگ ہیں
درخت؛ پہاڑ ؛پھول؛ موسم ماں؛ باپ؛ بہن بھائی اور دوست
مراد یہ ہے کہ اس عشق کی کوئی حد نہیں ...!
ابھی تک غیر شادی شدہ ہوں
کیا نصیرؔ آنکھ اُٹھے ساغر و مینا کی طرف
اُن کی آنکھوں نے مجھے مست بنا رکھا ہے