اللَّهُمَّ بَلِّغْنَا رَمَضَانَ.🌙
ترجمہ:
اے اللہ! ہمیں رمضان کا مہینہ نصیب فرما۔
اللہ ہمیں رمضان کی برکتوں، رحمتوں اور مغفرت سے مالامال کرے۔
آمین ثم آمین
قبلہ محترم وارث صاحب مرحوم کی شخصیت لازوال شخصیت ہے۔ان کا علمی فیض اردو محفل کی بدولت ہمیشہ جاری و ساری رہے گا۔آپ نے جو اردو ادب اور اردو محفل کے لیے خدمات پیش کی ان کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
جاسمن آپی ہمارے لیے ماں کا درجہ رکھتی ہیں۔ان کی شفقت اور خلوص ہمارے لیے ہماری زندگی کا قیمتی اثاثہ ہے۔ان کا اپنائیت بھرا رویہ روح کو ایک اطمینان بخش تا ہے۔
بلاشبہ اردو محفل فورم پر قابل تحسین اور قابل ستائش ہستیاں موجود ہیں۔ان کی تحریریں اور علمی مزاکرےہم سب کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔اردومحفل اخلاقی اور علمی تربیت کی بہترین درسگاہ کا درجہ رکھتی ہے۔ہر شخصیت یہاں اپنی حیثیت میں ایک بہترین استاد ہے۔
جزاک اللہ خیرا اجر کثیرا
آپ تمام احباب کی پر خلوص دعاوں اور نیک تمناوں پر ہم آپ سب کے شکر گزار ہیں۔
اب طبعیت میں کافی بہتری آ رہی ہے۔انفیکشن کے اثر ات میں کمی ہوئی ہے۔
اپنی آنکھوں کے سمندر میں اتر جانے دے
تیرا مجرم ہوں مجھے ڈوب کے مر جانے دے
اے نئے دوست میں سمجھوں گا تجھے بھی اپنا
پہلے ماضی کا کوئی زخم تو بھر جانے دے
زخم کتنے تری چاہت سے ملے ہیں مجھ کو
سوچتا ہوں کہ کہوں تجھ سے مگر جانے دے
آگ دنیا کی لگائی ہوئی بجھ جائے گی
کوئی آنسو مرے دامن پہ بکھر جانے دے...