ایک بار پھر وضاحت کر دیں کہ اردو محفل کا بنیادہ مقصد "اردو" کی ترویج ہے۔ یہ کسی بھی عقائد و نظریے یا قومیت کا ترجمان یا جاگیر نہیں۔ یہاں ہر کسی کو اخلاقیات کے دائرے میں رہ کر فورم کے قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی بات رکھنے کا مکمل حق حاصل ہے۔ ہم ذاتی طور پر سیکیولر ذہنیت کے حامل ہوں یا ناں ہوں لیکن جب محفل کی نظامت کی بات آتی ہے تو ہمیں فیصلے محفل کے اصولوں اور اس کے اغراض و مقاصد و مرکزی نصب العین کو سامنے رکھ کر کرنے ہوتے ہیں۔ یہاں جس طرح کسی کو خدا کے وجود پر ایمان رکھنے اور اس کے اظہار کی اجازت ہے بعینہ کسی کو خدا کے وجود پر ایمان نہ رکھ کر اپنے نظریات کے اظہار کی اجازت ہے۔ جس طرح خدا کو ماننے یا نہ ماننے والوں کو ان کے موقف کے دفاع کی اجازت ہے اسی طرح کسی کے سوالات کا جواب دینے یا نہ دینے کی بھی آزادی ہے۔ بہت ممکن ہے کہ جن سوالات کی بنیاد پر آپ اپنی فتح مندی کا جھنڈا گاڑ بیٹھے ہوں وہ سوالات کسی کے لئے ایک بچکانہ ضد سے زیادہ معنی نہ رکھتے ہوں۔
ویسے آپ نے اردو زبان کی ترقی و ترویج کے حوالے سے کوئی بات کی ہوتی تو شاید آپ زیادہ سنجیدہ اور سیر حاصل گفتگو سے شرف یاب ہوتے۔
ویسے آپ نے اردو زبان کی ترقی و ترویج کے حوالے سے کوئی بات کی ہوتی تو شاید آپ زیادہ سنجیدہ اور سیر حاصل گفتگو سے شرف یاب ہوتے۔