You are using an out of date browser. It may not display this or other websites correctly. You should upgrade or use an alternative browser.
میر شاہد حسین
میر شاہد حسین نے اپنے قلمی سفر کا آغاز بچوں کے معروف رسالے سے 1995ءمیں کیا۔ بعد ازں آپ اسی رسالے کے مدیر بھی رہے۔آپ کو بچوں کے ادب میں بہترین ادیب کا ایوارڈ نیشنل بک فاؤنڈیشن کی طرف سے دیا گیا۔جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ بچوں کے ادب پر لکھنا بچوں کا کام نہیں۔ آپ کی تین کتابیں بھی شائع ہوچکی ہیں ۔ آج کل بچوں کے بڑوں ( بڑے بچوں) پر بھی اپنے قلم کے جوہر دکھانے کی کوشش کررہے ہیں۔اس سلسلہ میں آپ کے کالمز مختلف اخبارات و آن لائن بلاگز میں بے حد مقبولیت حاصل کررہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بڑے بھی بچے ہوتے ہیں۔