جی نہیں۔۔۔۔ انگریزی میں تھی۔۔۔
لنک نیچے درج ہے
https://www.iqbal.com.pk/allama-iqbal-prose-works/speeches-writings-statements-of-allama-iqbal/991-prose-works/speeches-writings-and-statements-of-allama-iqba/2745-presidential-address-1932-
allama-iqbal-all-india-mus
ابنِ آدم صاحب میں نے آپ اور جملہ احباب کے مابین بحث کا سرسری مطالعہ کیا ہے مگر اس نقار خانے میں کوئی ایک بھی طوطئ شکر مقال آپ کا ہمنوا نہیں مِلا۔ مگر مجھے آپ سے اس امر میں کامل اتفاق ہے کہ نبئ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی موت کے دہائیوں بعد عجمی جامعین کے بخارا و نیشاپور میں مرتب کردہ راویوں کے...
کلامِ ضیاءؔ
چمک رہے ہیں زمانے میں قربتوں کے ایاغ
ہمارے سینے میں روشن ہیں تیرے ہجر کے داغ
بلا سے لوگ خفا ہم سے ہیں تو ہو جائیں
ہمارا اور مزاج اور ان کا اور دماغ
وہ اور ہوں گے تیری راہ چھوڑنے والے
ہمیں تو مشکلیں دیتی ہیں منزلوں کا سراغ
مسافتِ شبِ غم کچھ طویل تر ہے مگر
ہماری راہ میں روشن ہیں آخرت...
نعت ﷺ
کلام: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاءؔ (گوجرہ)
نہ ڈرا سکیں گے مجھ کو کبھی دہر کے اندھیرے
میرے ہمسفر اگر ہیں تیرے نور کے سویرے
توہی منبعِ شریعت، توہی ماخذِ طریقت
میری مشعلِ ہدایت نقشِ قدم ہیں تیرے
ایمان تم سے پایا، قرآن تم سے پایا
رحمان تم سے پایا، بڑے مہرباں ہو میرے
تیری یاد کا سفینہ ، مجھے لے گیا...
نرم اور شرم کے قوافی کرم کے علی الرغم ہیں یعنی کرم اور حرم سے میل نہیں کھاتے:
مثلا
شرم تم کو مگر نہیں آتی
اس میں ر اور م مفتوح نہیں مجزوم ہے
بعینہ
ریگِ نواحِ کاظمہ نرم ہے مثل پرنیاں میں
میں نرم بھی ہے
سردار عبدالرب نشتر سے منسوب دوسروں کے اشعار
از ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاءؔ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سردار عبدالرب نشتر جیسے بندگانِ پاک طینت پر رحمتِ پروردگار سایہ فگن ہو۔ آپ نے تو اپنے ذوقِ حسنِ نظر کو اشعار سے عبارت کیا اور آپ جیسے خسروِ شیریں دہناں سے یہی متوقع تھا مگر یار لوگوں کا...
سکھا دیئے ہیں اسے شیوہ ہائے خانقہی
فقیہِ شہر کو صوفی نے کر دیا ہے خراب
(اقبال)
اقبال نے اپنی نثر میں بھی کسی جگہ تصوف کو اسلام کی سرزمین میں اجنبی عجمی پودا قرار دے کر اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی تلقین کی ہے اور اپنی نظم ساقی نامہ میں اسے بتانِ عجم کا پجاری بتایا ہے۔ اقبال پر جو مختلف ذہنی تربیتی...