سویدا یعنی فواد بھائی وعلیکم السلام
سب سے پہلے تو میری چھوٹی سی کاوش "اردو اور کمپیوٹر" پڑھنے اور اسے پسند کرنے کا بہت شکریہ۔
رہی بات یونیکوڈ فونٹس کی تو جناب بالکل آپ بھی بنا سکتے ہیں۔ عام نسخ فونٹ تو کوئی خاص مشکل کام نہیں لیکن نستعلیق استادوں کا کام ہے۔ نسخ فونٹ کے لئے آپ کو حروف کی اشکال چاہیے جن میں مکمل حروف تہجی اور ہر حرف کی پہلی، درمیانی اور آخری شامل ہوں اور پھر اسے کسی مناسب سافٹ ویئر جیسے فونٹ کریئٹر کے ذریعے فونٹ کی شکل دے دیں۔ ویسےاس معاملے میں عارف کریم صاحب خود استاد لوگ ہیں۔ عارف کریم کے علاوہ شاکرالقادری بھائی بھی اس معاملے میں آپ کی بہت رہنمائی کر سکتے ہیں۔ یونیکوڈ اردو فونٹس کے معاملے میں میں کچھ بھی نہیں بلکہ آپ یوں ہی سمجھیں کہ بس مجھے تھوڑا بہت پتہ ہے۔
ویسے ہو سکتا ہے کہ درج ذیل لنک اس معاملے میں آپ کی کچھ مدد کر سکے۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?p=372502#post372502
اس دھاگے پر مکی بھائی نے فونٹ بنانے کے بارے میں ایک ٹیوٹوریل پوسٹ کیا ہے۔۔