جو ایک بار بیٹھ گیا مسندِ دل پر
تاحشر اسے دل سے اتارا نہ جائے گا
رد ہو گئی جو اب کے بھی درخواست ہماری
ہم سے دوبارہ رب کو پکارا نہ جائے گا
جو مانگنا ہے دل سے مانگ اپنے خدا سے
یہ مانگنا تمہارا نکارہ نہ جائے گا
آپ ائیے ہمارا مقدر سنوارئیے
ہم سے تو کسی طور سنوارا نہ جائے گا
آصفؔ جسے یہ عاشقی کا روگ لگ گیا
ماہر طبیب سے بھی بچایا نہ جائے گا
محمد آصفؔ میؤ
یوں سمجھیے کہ خود کشی کرنے والا شیطان کے ہاتھ کا کھلونا بن جاتا ہے۔ شیطان انسان کو مایوسی میں مبتلا کر دیتا ہے اور خدا پر سے اُس کا بھروسہ ختم کردیتا ہے۔یہاں تک کہ اُسے اِس حد تک لے آتا ہے کہ اسے زندگی جو اللہ کی نعمت ہے، آزار معلوم ہونے لگتی ہے اور اُسے لگتا ہے کہ موت ہی اُس کے مسائل کا حل ہے۔