السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ aslam_jadodiya صاحب
محترم اس میں اجازت لینے کی کیا بات ہے۔ محفل کے تمام ارکان ایک خاندان کی مانند ہیں۔ اس رشتے کی بنا پر بلا کسی تکلف ہم ایک دوسرے سے بات چیت کرسکتے ہیں، ایک دوسرے کا تعارف دریافت کرسکتے ہیں اور اگر ہم دونوں کی سکونت بھی ایک ہی شہر میں ہو تو ملاقات بھی کرسکتے ہیں۔ ویسے میں پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں رہتا ہوں۔
آپ کے تعارف کا انتظار رہے گا۔