السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
محترم حق نواز بھائی،
آپ سے ایزی قرآن و حدیثسافٹ ویئر کے حوالے سے کچھ سوالات پوچھنے تھے۔ کیا اس سافٹ ویئر میںموجود احادیثوغیرہ کا متن کاپی رائٹ سے آزاد ہے؟ مثال کے طور پر اگر میں اس متن کو کاپی کر کے علیحدہ ورڈ فائل کی صورت میں استعمال کرنا چاہوں تو کیا ایسا کر سکتا ہوں؟
دوسری بات یہ پوچھنی تھی بھائی کہ کیا اس متن کو سافٹ ویئر سے علیحدہ کرنا ممکن ہے؟ میرا مطلب ہے کہ اس کی فائلز وغیرہ میں تصرف کر کے مثلاً مکمل صحیح بخاری ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے؟
آپ کے جوابات کا منتظر رہوں گا۔
والسلام
محمد شاکر