وعلیکم السلام
مجھے یقین ہے کہ آپ نے اپنا بلاگ کی سرچیبلٹی کو فعال کر رکھا ہوگا۔ ایک بار اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اپنے بلاگر ڈیش بورڈ میں سیٹنگس کے تحت بیسک سیٹنگ میں جائیں وہاں "Let search engines find your blog" تلاش کریں۔ اگر اس کے سامنے کے خانے میں yes ہے تو آپ کا بلاگ سرچ انجنس میں انڈیکس ہوتا ہوگا۔ رہا سوال وزیٹرس کے آنے کا تو وہ تب آئیں گے جب کوئی ایسی چیز آپ کے بلاگ میں ہوگی جو عموماً کھوجی جاتی ہوگی اور وہ آپکے بلاگ کے سوا دوسروں میں کم یا نہ ہو گی۔ یعنی آپ کے بلاگ پوسٹ کی رینک کسی سرچ کوئیری کے لئے دوسروں سے بہتر ہوگی تبھی وہاں سے ٹریفک آنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ سرچ انجن آپٹیمائزشن پر کوئی مضمون پڑھ لیں آپ کو اس سارے معاملے کی بہتر سمجھ آ جائے گی ان شاء اللہ۔