راسخ کشمیری

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • السلام علیکم ورحمتہ اللہ راسخ بھائی ...
    امید ہے آپ خیریت سے ہونگے. آپ کو بلاگ "نستعلیق" دیکھا ہے. ماشاء اللہ بہت عمدہ ہے.. اللہ اس کو مزید برکت دے. کیا یہ تھیم مل سکتا ہے ؟؟ مجھے اپنے بلاگ پر لگانے کے لیے ؟؟؟ اور اگر میں خود اس کو بدلنا چاہوں تو کیا خاص کام کرنا ہوگا؟؟

    امید ہے آپ جواب ضرور دیں گے.
    والسلام
    السلام علیکم
    میں ابھی آپ کا بلاگ دیکھ رہا تھا ماشاء اللہ جناب بہت عمدہ کام کیا ہے آپ نے
    راسخ بھائی ہم نے اردو لغت بورڈ سے اس ڈکشنری کی اکیس جلدیں خریدی تھیں۔ ان کا پرانا کیٹلاگ میرے پاس پڑا ہے اس پر جو معلومات ہیں وہ میں درج کر رہا ہوں:
    ایس۔ٹی18۔اے گلشن اقبال، بلاک نمبر 5 یونی ورسٹی روڈ، کراچی
    فون نمبرز: 469561، 468887، 464839
    لیکن یہ کیٹلاگ 1994 کا چھپا ہوا ہے۔ ہو سکتا ہے اس کے نمبرز درست نہ ہوں ویسے ان کے شروع میں 36 کا اضافہ کر کے چیک کیا جا سکتا ہے۔
    دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ والسلام
    السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
    راسخ بھائی میں‌نے آپ کا بلاگ http://www.nastaleeq.org دیکھا بہت اچھا بلاگ بنایا ہے مجھے بلاگ کی تھیم بہت اچھی لگی پے میں نے سوچا کیوں نا میں بھی یہ تھیم اپنے بلاگ پر لگا دو ۔۔۔ میں‌ ڈاون لوڈ کرکے انسٹال تو کرلی ہے پر ھیڈ لائن اور فیچر فنکشن میں thumbnail images نظر نہیں آرہی ہے حآلانکہ میں نے custom field اور اس کی ویلو بھی پوسٹ میں ایڈ کی ہے آپ سے گزارش ہے کہ اگر ہوسکے تو میری رہنمائی فرمادے۔ شکریہ

    جنید

    site: urduzubaan.net
    جاوید لگا سکتے ہو۔ لیکن کیا آپ نے‌ اکاؤنٹ کھلوالیا ہے؟ میں نے گوگل ایڈسینس پاکستان مسلم لیگ‌ ن کی اردو سائٹ پر تجرباتی طور پر لگیا ہے سائڈ بار میں‌ یہاں‌ دیکھیں‌ ‌ اور کل چودہ اگست کو نستعلیق بلاگ‌کا بھی اجراء کر رہا ہوں۔ اس پر لگاؤں گا۔ لیکن اردو کے لئے کتنا کارگر ہے اس کا ابھی مجھے تجربہ نہیں‌ ہوا۔ کم درجے میں افادین عربی ایڈسینس کی ہے۔ جبکہ اعلی درجہ انگلش سائٹ پر ایڈ سینس لگانے سے ہوتا ہے۔ لیکن یہ سارا صبر آزما کام ہے۔‌ اگڑ آپ اپنا بلاگ انگلش میں بھی لکھیں‌ پھر اسے اچھی طرح نشر کریں‌ اور وزیٹر حاصل کریں‌ تو اسکی افادیت بہت ہے۔
    السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
    بھائی راسخ، میرا اردوکابلاگ ہےکیااسکواردوبلاگ میں بھی لگاسکتاہوں کہ نہیں؟

    والسلام
    جاویداقبال
    دو چیزیں ہیں ایڈ سینس اور ایڈ ورڈ۔ ایڈ‌سینس آپ اپنے‌ کسی بلاگ پر نشر کر سکتے ہیں جبکہ ایڈ‌ورڈ کے‌ ذریعہ آپ کسی بھے اعلان کو نشر کرسکتے ہیں۔ آپ نے اشتہار دینا ہے یا لینا ہے؟ دینے کی صورت تو ایڈ‌ورڈ ہی ہے کہ آپ کے پاس اکاؤنٹ‌ ہوگا پھڑ اس کے‌ ذریعہ آپ دے سکیں‌ گے اور یہ فری نہیں۔

    آپ مزید واضح کریں‌ کہ کیا چاہتے ہیں۔
    السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
    بھائی راسخ کشمیری، میں گوگل ایڈیسن میں ایڈدیناچاہتاہوں۔ لیکن میرےپاس کوئی انگلش کی سائٹ یافورم وغیرہ نہیں ہےاسکےلیےآپ میری مددکرسکتےہیں؟

    والسلام
    جاویداقبال
    خاور بھائی
    میرا اپنا بلاگ ہے جس میں‌اردو کے‌ بارے میں تھوڑی بہت باتیں ہیں لیکن تاریخی باتیں نہیں بلکہ ادبی۔ اردو تاریخی باتیں کچھ کچھ وہ میرے‌فورم پر ہیں

    میں آپ‌کو اپنے بلاگ اور فورم کا عنوان بھیج رہا ہوں وہاں آپ بھی تشریف لائیں تو خوشی ہوگی

    بلاگ عربی
    www.rasikh.ws

    عربی اردو فورم
    www.rasikh.ws/vb

    اردو تاریخ کے حوالے سے شاید آئندہ ہفتوں میں لکھوں کیونکہ ایک اخبار کے ایڈیٹر نے مجھ سے مطالبہ کیا تھا۔

    دعاؤں‌ کی درخواست ہے

    والسلام

    راسخ
    بھارئی راسخ السلام علیکم
    ‌ میرے کچھ عربی دوست ہیں جنہیں اردو سے متعارف کروانا چاہتا ہوں۔ آپ کا ایک بلاگ بھی تھا نا اس موضوع پر؟ اگراس حوالے سے کچھ مددگار لنکس دے سکیں تو مشکور ہوں‌گا۔
    خليل احمد مرحبا
    وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته

    بھائی کسی دوست سے میں نے یہ اوراق حاصل کئے تھے۔‌ یہ علم میں نہیں‌ کس نے ٹریس کیے ہیں۔
    آپ حکم کریں کہ میں آپ کی کیا مدد کرسکتا ہوں؟

    آپ اپنا کام جاری رکھیں قرآن کا کام جو جو جس جس شکل میں کرے یہ قرآن کی ہی خدمت ہے۔ ساتھ‌ ساتھ میں آپ‌ کو اپنے عربی اردو فورم پر آنے کی بھی دعوت دیتا ہوں‌۔۔

    والسلام
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    امید ہے خیریت سے ہوں گے۔ کچھ دن پہلے میں نے اردو فورم پر آپ کے بھیجے ہوئے قرآن شریف کے چند صفحات دیکھے تھے، جوکہ آپ نے فورم کو فونٹ بنانے کیلئے دیئے تھے۔ میں ان صفحات کے بارے میں مزید جاننا چاہتا ہوں، کہ انہیں کورل ڈرا میں کس نے ٹریس کیا ہے اور یہ کہ آپ تک یہ صفحات کس طرح پہنچے ہیں۔ کیونکہ یہی صفحات میرے پاس بھی محفوظ ہیں اور میں نے ان پر فونٹ بنانے کی حقیر سی کاوش بھی کی ہے۔ جسے آپ نیچے دیئے گئے لنک پر دیکھ سکتے ہیں:
    http://www.fileden.com/files/2009/2/17/2326687/Parah01.pdf
    امید ہے مثبت جواب سے مستفیض فرمائیں گے۔
    والسلام
    اخوکم فی اللہ
    خلیل احمد
    بھائی یہ تو بھول گیا کہ کس پوسٹ پر تبصرہ تھا البتہ ویب یہ ہے
    http://29letters.wordpress.com/

    ٹائپ ڈیزائننگ سے مجھے بھی دلچسپی ہے لیکن صرف ٹائپ ڈیزائن کرنے سے۔ ڈیزائننگ کے بعد کے جو ٹیکنیکل مرحلے ہوتے ہیں ان سے میں‌ بھاگتا ہوں۔
    آپ کبھی قطر آئیں تو یاد کیجئے گا۔
    والسلام
    خاور خوش آمدید
    اس صفحے کو معطر کرنے‌کا شکریہ
    مجھے‌یاد نہیں پڑ رہا ہے‌کہ مذکورہ ویب سائٹ پر میں نے‌کیا تبصرہ کیا تھا؟
    کیا آپ لنک دے‌سکتے‌ہیں؟

    عرب حضرات کو اردو سے‌قریب نیز اردو دانوں‌کو عربی سے‌قریب کرنے کی کوشش میں‌ہوں۔
    اور عربی اردو خطوط پر کام کرنے‌کی تمنا اور ارادہ ہے۔
    ان شاء اللہ یہ کام کروں گا۔
    دعاؤں کی درخواست ہے
    السلام علیکم
    کل میں Pascal Zoghbi کی ویب پر گھوم رہا تھا تو وہاں آپ کا ایک تبصرہ دیکھا، کلک کیا تو آپ کی ویب کھل گئی۔ ویب بہت اچھی ہے۔ عربی میں ہے لیکن اردو کے متعلق کافی مضامین ہیں۔ میں عربی نہیں جانتا اس لیے صرف دیکھنے پر ہی اکتفا کیا۔

    ٹائپو گرافی سے یقینا آپ کو بہت دلچسپی ہے۔ یہ پوچھنا تھا کہ کیا عربی ٹائپو پر آپ نے کچھ کام کیا ہے یا کرنے کا ارادہ ہے؟
    والسلام
    السلام علیکم۔۔۔۔۔راسخ بھا ئی بہت بہت شکریہ محبت بھری دعاوں کے لیے مدینہ پاک کا سن کے تو میں ویسے ہی کانپ گئی۔اللہ اپ کو خوش رکھے ہمیشہ
    جواب دینے کا بہت شکریہ بھائی جان انشاءاللہ عنقریب بات ہوگی جبکہ مدنیہ منورہ کو یثرب کہنے کی تصحیح کا بھی اس سے بھی زیادہ شکریہ
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top