You are using an out of date browser. It may not display this or other websites correctly. You should upgrade or use an alternative browser.
m s aimun
میرا نام م ص ایمن ہے ۔ عرصہ تیس سال (1983)سے ایمن لائبریری کے عنوان سے حسب مقدور خدمت کے لیئے کوشا ں ہوں ۔ 46 قسم کے ہنر جانتا ہوں لیکن کتابوں میں رہنا اچھا لگتا ہے ۔ تین کتابیں شائع ہو چکی ہیں چوتھی اشاعت کی منتظر ہے ۔ ان شاء اللہ جب اللہ کو منظور ہو اشاعت پذیر ہو جائے گی ۔ پہلی کتاب ۔ عیسوی کیلنڈر کی تحقیق پر ہے اس کا نام ’’ہاؤس فل 2001 ہے ، (اس میں ثابت کیا ہے کہ اکیسویں صدی کا نکتہ آغاز یکم جنوری 2000 ہی ہے ۔یہ کتاب اگست 2000 میں شائع ہوئی دوسری کتاب گلوبل عید کے نام سے 2004 میں شائع ہوئی اس میں ہجری کیلنڈر کی تحقیق ہے اور یہ کہ پوری دنیا میں ایک ہی دن عید کا ہپونا ممکن ہے ، جسے ہمیشہ ناممکن سمجھا گیا ہے ۔ ۔(اس لحاظ سے میں خود کو ماہر تقویم ، یعنی کیلنڈر سپیشلسٹ کہتا ہوں ) تیسری کتاب کانام ’’کنگلے کا بنگلا ‘‘ ہے یہ ناول ہے جس میں مذاق ہی مذاق میں خود انحصاری کا درس دیا گیا ہے ۔ چوتھی کتاب دراصل میری تیسری کتاب ہے لیکن طباعت سے محرومی کے سبب اس کا نمبر چوتھا ہوگیا ہے ، اس کتاب کا نام ’’حسب توفیق ‘‘ہے ۔ اس میں عوام کی ان غلطیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جنہیں غلطی نہیں سمجھا جاتا ، اور اس پر اصرار بھی کیا جاتا ہے کہ یہی صحیح ہے ۔ ( م ص ایمن ، مصنف محقق ، )