You are using an out of date browser. It may not display this or other websites correctly. You should upgrade or use an alternative browser.
Tahir Shahzad
اردو ادب سے لگائو تو بچپن سے ہی رہا ہے۔ ادھر بڑے بھائی کی نئی درسی کتاب آتی اور ادھر میں چٹ کر جاتا پھر ایک طویل وقت تعلیم و تربیت کے زیر سایہ رہے۔ وہ دور بھی گزرا جب سسپنس، جاسوسی ڈائجسٹ اور عمران سیریز خصوصی طور پر جیب خرچ جمع کر کے خریدنے جاتے تھے۔
وقت کے ساتھ خود بھی کچھ لکھنے کا شوق بڑھتا چلا گیا، تقریر اور مضمون سے لکھنے کے بعد کبھی کبھار شعر بھی کہنے لگا۔ آغاز جوانی میں ادبی تنظیم "قلم کارواں حویلیاں" سے منسلک ہونے کے بعد شاعری کو ایک نئ راہ ملی۔