پی ٹی آئی کی طرف سے کراچی میں شجر کاری مہم کا آغاز

الف نظامی

لائبریرین
پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے کراچی میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں دو لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔
شجر کاری مہم کا آغاز صدر ٹاؤن میں اسماعیل خلجی پارک سے کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں پی ٹی آئی سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری رضوان نیازی، کراچی کے صدر راجا اظہر، جنرل سیکریٹری ارسلان خالد، پی ٹی آئی سندھ کے رہنما جمال صدیقی و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔راجا اظہر نے کہا کہ شدید گرمی کی وجہ سے پودے لگانا وقت کی ضرورت ہے۔
 
Top