تعارف نہاں ماندیم چوں معنی بچندیں لفظ پیدائی

اربش علی

محفلین
میرا نام اربَش ہے۔ نام کا مطلب استفسار سے پہلے ہی بتا دیتا ہوں، اربَش یعنی متلوّن۔ مگر شومیِ قسمت کہ میرے والدین کی غلطی کے باعث میرا نام اربَش(ب مفتوح) کے بجاے اربِش(ب مکسور) ٹھہرا، جو لفظ میرے خیال میں وجود نہیں رکھتا۔
مجھے زبانوں سے محبت ہے۔ اردو، فارسی اور عربی سے بہت حد تک شِناسائی ہے۔ ایک عرصے سے میرا مشغلہ الفاظ کی تاریخ اور ماخَذ تلاش کرنا اور زبان کی صحّت، جملوں کی درست ساخت، اور صوتیات کا مطالعہ رہا ہے۔ کلام قالبِ شعر میں ڈھل جائے تو میری دل بستگی فزوں تر ہو جاتی ہے۔ علمِ عروض سے واقف ہوں، اور شعر کےنام پر دو بے ربط جملے برداشت نہیں کرتا۔ مجھے فلسفہ، علم النفس، دینیات اور طبیعیّات سے شغف ہے۔ اور انسانوں سے محبت کا عادی ہوں۔
اس دنیا میں سترہ سال اور چھَے مہنیے سے مقیم ہوں۔ اور کیا کہوں! حکایت بود بے پایاں، بہ خاموشی ادا کردم۔
 
محمداحمد

لائبریرین
محفل میں باقاعدہ اور باضابطہ خوش آمدید اربش صاحب !

فارسی کے دو مصرعوں میں لپٹا آپ کا تعارف اچھا لگا۔ اگر قبلہ وارث بھائی حیات ہوتے تو آپ کو محفل میں پاکر بہت خوش ہوتے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
میرا نام اربَش ہے۔ نام کا مطلب استفسار سے پہلے ہی بتا دیتا ہوں، اربَش یعنی متلوّن۔ مگر شومیِ قسمت کہ میرے والدین کی غلطی کے باعث میرا نام اربَش(ب مفتوح) کے بجاے اربِش(ب مکسور) ٹھہرا، جو لفظ میرے خیال میں وجود نہیں رکھتا۔
یہ نام پہلی بار سنا ہے۔
مجھے زبانوں سے محبت ہے۔ اردو، فارسی اور عربی سے بہت حد تک شِناسائی ہے۔
ماشاء اللہ! آپ کی پہلی پوسٹ ہی اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ آپ کو فارسی پر کافی گرفت ہے۔ عربی دانی بھی شاید عنقریب دیکھنے کو مل جائے۔
ایک عرصے سے میرا مشغلہ الفاظ کی تاریخ اور ماخَذ تلاش کرنا اور زبان کی صحّت، جملوں کی درست ساخت، اور صوتیات کا مطالعہ رہا ہے۔ کلام قالبِ شعر میں ڈھل جائے تو میری دل بستگی فزوں تر ہو جاتی ہے۔
ماشاء اللہ!

یعنی آپ شاعری بھی کرتے ہیں۔
علمِ عروض سے واقف ہوں، اور شعر کےنام پر دو بے ربط جملے برداشت نہیں کرتا۔
فیس بک کے شعراء کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے آپ نے۔
مجھے فلسفہ، علم النفس، دینیات اور طبیعیّات سے شغف ہے۔
سترہ سال کی عمر میں کیسے کیسے کشٹ اُٹھا رہے ہیں آپ۔ :)

آپ کا احوال پڑھ کر حسان خان یاد آ گئے۔ حسان بھی بہت چھوٹی سی عمر سے بہت سی زبانوں پر عبور رکھتے ہیں۔

اور انسانوں سے محبت کا عادی ہوں۔
ماشاء اللہ!

اللہ کرے کہ آپ کو جوابی محبت بھی ملتی رہے۔
 
اربش علی

محفلین
محفل میں باقاعدہ اور باضابطہ خوش آمدید اربش صاحب !
آپ کی محبت کا ممنون ہوں۔
یہ نام پہلی بار سنا ہے۔
سب یہی کہتے ہیں۔
عربی دانی بھی شاید عنقریب دیکھنے کو مل جائے۔
ان شاء الله
یعنی آپ شاعری بھی کرتے ہیں۔
ایک عرصے سے کچھ نہیں لکھا۔ جو لکھا تھا وہ جس طرح میری یادداشت سے محو ہو گیا، ویسے ہی شاید وجود سے بھی۔
آپ کا احوال پڑھ کر @حسان خان یاد آ گئے۔ حسان بھی بہت چھوٹی سی عمر سے بہت سی زبانوں پر عبور رکھتے ہیں۔
جی، میں بھی ان کا بہت معترف ہوں۔ الله ان کے علم میں اضافہ کرے۔
اللہ کرے کہ آپ کو جوابی محبت بھی ملتی رہے۔
آمین، اور شکریہ۔
گزشتہ دسمبر میں وارث بھائی، اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ اللہ اُن کی مغفرت فرمائے۔ آمین۔
آمین 😔۔
ماشاء اللہ ، بہت خوب! اور خوش آمدید۔
متشکر ہوں۔
 
جاسمن

لائبریرین
میرا نام اربَش ہے۔ نام کا مطلب استفسار سے پہلے ہی بتا دیتا ہوں، اربَش یعنی متلوّن۔ مگر شومیِ قسمت کہ میرے والدین کی غلطی کے باعث میرا نام اربَش(ب مفتوح) کے بجاے اربِش(ب مکسور) ٹھہرا، جو لفظ میرے خیال میں وجود نہیں رکھتا۔
مجھے زبانوں سے محبت ہے۔ اردو، فارسی اور عربی سے بہت حد تک شِناسائی ہے۔ ایک عرصے سے میرا مشغلہ الفاظ کی تاریخ اور ماخَذ تلاش کرنا اور زبان کی صحّت، جملوں کی درست ساخت، اور صوتیات کا مطالعہ رہا ہے۔ کلام قالبِ شعر میں ڈھل جائے تو میری دل بستگی فزوں تر ہو جاتی ہے۔ علمِ عروض سے واقف ہوں، اور شعر کےنام پر دو بے ربط جملے برداشت نہیں کرتا۔ مجھے فلسفہ، علم النفس، دینیات اور طبیعیّات سے شغف ہے۔ اور انسانوں سے محبت کا عادی ہوں۔
اس دنیا میں سترہ سال اور چھَے مہنیے سے مقیم ہوں۔ اور کیا کہوں! حکایت بود بے پایاں، بہ خاموشی ادا کردم۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ماشاءاللہ ۔
آپ سے مل کے اچھا لگا۔ محمداحمد درست فرما رہے ہیں کہ وارث بھائی ہوتے تو بے حد خوش ہوتے۔ اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ ان کے لواحقین کو ڈھیروں خوشیاں اور آسانیاں عطا کرے۔ آمین!
 
اربش علی

محفلین

ماشاءاللہ ۔
آپ سے مل کے اچھا لگا۔
آپ سب کی محبت و پذیرائی کے لیے ڈھیروں تشکر۔ :giggle:

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
و عليكم السلام و رحمة الله و بركاته

اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ ان کے لواحقین کو ڈھیروں خوشیاں اور آسانیاں عطا کرے۔ آمین!
آمین! مجھے خود آج یہ خبر سن کر بہت بڑا دھچکا لگا۔ 😔
 
Top