گلف کے خطرات: مچھروں سے بچاؤ یا زندگی کو خطرہ؟

عموماً دیکھا گیا ہے گھروں میں موسکیوکوائل جس کو عموماً (گلف کہا جاتا ہے )کو لگا کر رات میں چھوڑ دیتے ہیں ۔ جو کہ ایک بہت ہی خطرناک عمل ہے۔ میری اہلیہ نے بھی ایک دن گلف کو لگایا اور سوگئی رات میں جو اُس کی بدبو اوپر سے سردی کی وجہ سے کمرے کا دروازہ بھی نہیں کھول سکتے ۔ میں بار بار اُٹھ کر بچے کی طرف دیکھتا کے کہیں بچے کو سانس لینے میں کوئی تکلیف تو نہیں ہورہی ۔موسکیوٹو کوائل کو میری وائف نے بیڈ کے نیچے لگایا تاکہ میں دیکھ نا سکوں ورنہ تو گلف بند ہوجائے گا اور مچھروں نے ہماری شامت کردینی ہے۔ خیر رات تو اللہ نے جیسے تیسے گزار دی ۔ ہمیں صبح کے وقت بچے کو ہاسپٹل لے کر جانا تھا۔ موسکیوٹو کوائل بیڈ کے نیچے تھا ۔ تو میں نے بھی یہ ہی سوچا کے صبح ہو چکی ہے ۔ موسکیوٹو کوائل جل کر ختم ہوچکا ہوگا۔ اور ہم لوگ ہاسپٹل کے لیے نکل پڑے ۔

راستے میں میرا دھیان اُس گلف کی بدبو کی طرف گیا تو میں نے اپنی اہلیہ سے کہا کہ آپ نے گُلف کو بند کردیا تھا تو انہوں نے کہا کہ مجھے یاد نہیں لیکن میں نے دیکھا کہ وہ بہت پریشان ہوگئی میں سمجھ گیا کہ گلف ابھی تک باقی ہے ۔ میری اہلیہ نے مجھے کہا کہ میں نے میکے جانا ہے آپ گھر جاکر لازمی چیک کیجئیے گا۔ ہمیں تقریباً چار گھنٹے لگ گئے ہونگے ہاسپٹل میں جب میں گھر میں آیا تو تب گلف آخری سانس لے رہا تھا اور اُس کے بالکل برابر میں رضائی گلف کو منہ چِڑا رہی تھی ۔ میں نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ اللہ پاک نے ایک بڑی مصیبت سے ہمیں بچا لیا ۔

تھوڑی ہی دیر میں اہلیہ کا بھی فون آگیا اور پوچھا گلف بند تھا یا جل رہا تھا میں نے اُنہیں بڑے اچھے سے سمجھادیا کہ گلف بند تھا یا جل رہا تھا ۔ یہ تاکید اِس لئے کی گئی تاکہ آئندہ وہ ایسی غلطی نا کریں۔

حل: ہمیں چاھیئے کہ گھروں میں گلف کی بجائے موسکیو ٹو لیکویڈ مشین وغیرہ لگا لیں لیکن اِ س میں بھی دھیان رکھنا چاھئیے اگر آپ گھر سے باہر جارہے ہیں تو آپ کو اِس مشین کے ساتھ ساتھ دیگر برقی آلات کو بھی بند کرکے پھر باہر جانا چاھئیے ۔ آپ کو چاھئیے کہ آپ موسکیوٹو کلر لیمپ یا موسکیوٹو کلر ریکٹ یا جالی کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ آپ کیا کرتے ہیں مچھروں کو بھگانے کے لئے آپ اپنی رائے بھی دے سکتے ہیں۔
 
آخری تدوین:
گھروں کی تعمیر کے طریقہ کو بدلنا چاہیے کہ مچھر گھر کے اندر داخل نہ ہو سکیں ۔
یہ ایک بہترین تجویز ہے! اگر گھروں میں مچھر پروف جالی، مناسب ہوا داری اور پانی کے نکاس کا خاص خیال رکھا جائے تو مچھروں کے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، صفائی کا خیال رکھنا اور ارد گرد پانی کھڑا نہ ہونے دینا بھی ضروری ہے۔

لیکن جو مچھر اندر داخل ہوچکے ہوں اُنہیں نکالنا پھر بہت مشکل ہوجاتا ہے۔
 
آخری تدوین:
ہم دیہات میں مچھر دانی کا استعمال کرتے تھے جو دھواں اور کیمیائی چیزوں کی بنسبت ماحول دوست طریقہ ہے۔
یہ ایک بہترین طریقہ ہے! مچھر دانی نہ صرف مچھروں کو دور رکھتی ہے بلکہ صحت کے لیے بھی محفوظ ہے، خاص طور پر بچوں اور حساس افراد کے لیے۔ ہمیں پرانے آزمودہ طریقوں کی قدر کرنی چاہیے اور اپنی زندگی میں انہیں شامل کرنا چاہیے۔

لیکن اگر آپ کے گھر میں مہمان وغیرہ آجائیں تو پھر شاید یہ طریقہ کام نہیں کرے گا۔
 
Top