گھنٹی بجی۔ دروازے پہ گیا۔ بڑی عمر کی ایک خاتون کھڑی تھیں۔ مجھے لگا، مانگنے والی ہے۔
کہتی ہیں۔
”بیٹے کیا آپ کو ستارہ امتیاز ملا ہے؟ “
حیرانی کے ساتھ میں نے کہا،” نہیں تو۔“
کہتی ہیں، ”اچھا بیٹے۔“ یہ کہتے ہوئے چل پڑیں۔ میں نے کہا، ”خیریت تھی بڑی بی؟“
پلٹ کر کہتی ہیں۔
”بس بیٹے معلوم کرنے آئی تھی کہ ستارہ امتیاز سے اکیلی میں ہی محروم رہ گئی ہوں، یا آس پڑوس میں کوئی اور بھی ہے جسے نہیں ملا۔“