ہاہاہاہا اب آپ ادھر بھی پائتھون لے آئے ہیں۔ میں اب خاموش ہی رہوں تو بہتر کے کہ میری گزشتہ ہفتے کی عملی تصویر مجھے چپ رہنے پر مجبور کر رہی ہے۔
یہ جواب تو ہم نے اب دیکھا۔ ہم تو سمجھے کہ محب بھائی کے کمپلیمینٹ نے آپ کو ساتویں آسمان تک پہنچا دیا ہوگا۔
جی جب سے نونہال نہیں رہے ہونہار ہوگئے ہیں۔ ہا ہا ہا ویسے آنوں کا دور رہا نہیں۔ لہذا اس مقولے کی کوئی آئینی حثیت نہیں رہی اب
اچھا یعنی آپ کا مطلب ہے کہ محب بھائی کی بات 2 ٹکے کی ہے۔ (کیونکہ ٹکے ابھی بھی بنگلہ دیش میں چلتے ہیں)۔ فی الحال ہم نے محب بھیا کو ٹیگ نہیں کیا ہے۔ آپ کی طرف سے تائید کی دیر ہے۔
پاکستانی کے آئین کے تناظر میں بات کو پرکھا جائے۔۔۔ غیرملکی قوانین و شہریوں سے میں ویسے ہی بہت تنگ ہوں۔
ہاہاہا بچ نکلنا خوب جانتے ہیں آپ۔ ویسے غیر ملکیوں میں "محب علوی" بھی کسی حد تک شامل ہیں۔ شاید دوہری شہریت بھی رکھتے ہوں۔
ہاہاہا ویسے اگر محب بھائی ریاست بچانے آگئے تو مجھے اور آپ کو "الف نظامی" والی انتھک محنت کرنی پڑے گی۔