اردو محفل فورم

نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
اے شخص اب تو مجھ کو سب کچھ قبول ہے
یہ بھی قبول ہے کہ تجھے چھین لے کوئی
محمداحمد
محمداحمد
واہ ! کیا بات ہے جون ایلیا کی۔
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
اور جاوید اختر کی بھی۔۔ جو باعث ملاقات بھی ہے :)
محمداحمد
محمداحمد
جی یہ تو ہے۔ جاوید اختر واقعی بہت خوب لکھتے ہیں۔ وہ غزل آپ نے سنی ہوگی۔

مجھ کو یقین ہے سچ کہتی تھیں جوبھی امی کہتی تھیں
جب میرے بچپن کے دن تھے چاند پہ پریاں رہتی تھیں
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
جی سر۔۔۔ جگجیت کی آواز کا جادو ہے۔ اور شاعری تو کمال کی حد تک خوبصورت ہے ہی :)
جاوید اختر کا کلام کہیں جمع کیا ہے آپ نے۔
میں نے اک پیش کی تھی میرے مخالف نے چال چل دی ہے۔ وہ اردو میں اس سے پہلے کہیں بھی موجود نہ تھی۔ وہ بھی لاجواب ہے :)
محمداحمد
محمداحمد
:)

میرے پاس جاوید اختر کی ایک کتاب ہے اُس میں سے شاید کچھ کلام میں نے محفل میں شامل کیا تھا۔ زیادہ نہیں کیا کہ ہمیشہ سے سست ہوں۔ :)
Top