اردو محفل فورم

نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
میرا پسندیدہ شعروں میں سے ایک ہے۔۔۔ :)
محمداحمد
محمداحمد
واقعی کیا شعر ہے۔ جب پہلی بار پڑھا تو دل کو دھچکا سا لگا تھا۔
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
جی بالکل۔۔۔ ویسے تو اس غزل کا اک اک شعر سنہرے پانی سے لکھنے کے قابل ہے۔۔۔۔
ہم نے جانا تو ہم نے یہ جانا
جو نہیں ہے وہ خوبصورت ہے

اور

لوگ مصروف جانتے ہیں مجھے
ہاں میرا غم ہی میری فرصت ہے
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
اور مقطع کے تو کیا ہی کہنے

آج کا دن بھی عیش سے گزرا
سر سے پا تک بدن سلامت ہے
محمداحمد
محمداحمد
واہ ۔۔۔۔! کیا خوبصورت اشعار ہیں۔ غزل کا لنک کہاں ہے۔
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
پوسٹ کر دی ہے۔۔۔ پہلے شائد نہیں تھی۔ کیوں کہ تلاشنے پر بھی نہیں ملی۔ آپکو ٹیگ بھی کر دیا ہے :)
Top