اردو محفل فورم

نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
تم بھی کسی کے باب میں عہد شکن ہو غالباً
میں نے بھی ایک شخص کا قرض ادا نہیں کیا
محمداحمد
محمداحمد
بہت خوب۔۔۔۔! یہ غزل بھی لاجواب ہے۔
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
متفق۔۔۔ اک اک شعر بہترین ہے :)
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
ویسے بین السطور آپ کو کس کے شکوہ نہ کرنے کا گلہ ہے ؛)
محمداحمد
محمداحمد
اچھا! بین السطور کچھ ایسا تاثر موجود ہے۔ ہم نے تو دھیان نہیں دیا۔ نہ تو نقل کرتے ہوئے اور نہ چپکاتے ہوئے۔ :)
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
ہاہاہاہا یعنی کچھ یوں کہ
دلبری ٹھہرا زبانِ خلق کھلوانے کا نام
اب نہیں لیتے پری رُو زلف بکھرانے کا نام

اب کسی لیلیٰ کو بھی اقرارِ محبوبی نہیں
اِن دنوں بدنام ہے ہر ایک دیوانے کا نام
محمداحمد
محمداحمد
ہاہاہا

بہت خوب۔۔۔۔! تاک کے مارا ہے بھائی جان :)
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
؛) موقع فراہم آپ نے خود کیا۔۔۔ :ڈی
محمداحمد
محمداحمد
یہ تو ہمارا فرض تھا بھیا۔۔۔! :)
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
کم کم ہی اپنے فرائض سے عہدہ برآ ہونے والے رہ گئے ہیں :)
محمداحمد
محمداحمد
سچ کہا۔۔۔! ہم بھی بس ایسے اوٹ پٹانگ فرائض تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ :) پائتھون کی گاڑی رکی ہوئی ہے اور ہم سے خاطر خواہ کام نہیں ہو پا رہا۔

آپ کے کیا حال احوال ہیں؟
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
گاڑی رکنے کا سبب کیا ہے۔۔ :)
ہمارے حال احوال تو مزے میں ہیں۔ گذشتہ دو دن سے کھانسی اور بخار تھا۔ اب الحمد اللہ بہتر ہیں :)
محمداحمد
محمداحمد
ہماری سستی سے بڑھ کر valid سبب کیا ہوسکتا ہے گاڑی رُکنے کا۔ :)

چلئے ماشاءاللہ۔ اللہ صحت دے۔ کھانسی سے تو پچھلے دنوں ہم بھی نبرد آزما رہے۔ اب بھی کچھ آثار باقی ہیں۔ :)
Top