اردو محفل فورم

محمداحمد
محمداحمد
یہ غالب کے شعر کا ایک جُز ہے۔

تو اور آرائشِ خم کاکل
میں اور اندیشہ ہائے دور دراز
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
مطلب کہ تجھے زلفیں سنوارنے کی پڑی ہے۔۔۔ اور میں ادھر ذلیل و خوار ہو رہا ہوں؟؟ یہی مطلب بنتا ہے اسکا؟
اسی موضوع کو داغ نے یوں بیان کیا ہے
تم کو آشفتہ سروں کی خبر سے کیا کام
تم سنوارا کرو بیٹھے ہوئے گیسو اپنے
محمداحمد
محمداحمد
واہ داغ کا شعر لاجواب ہے۔

ویسے ہم نے اوتار میں شعر کا چھوٹا سا جز اسی لئے رکھا ہے، کہ پورا شعر پڑھ کر مطلب نہ پوچھ لے۔ :)
Top